کراچی(ویب ڈیسک)متحدہ قومی موومنٹ ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ ضرورت اس بات کی ہے کہ ملک میں زیادہ سے زیادہ انتظامی یونٹس بنائے جائیںکراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ کراچی میں کل کی ریلی مکمل ریفرنڈم تھا، شہریوں کی امید اور فیصلوں کا متحدہ قومی موومنٹ ذریعہ بنی ہے، ایم کیو ایم کے کارکنوں نے ہر دور میں مشکلات کا سامنا کیا۔خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ نسل پرست حکمرانوں نے کراچی کی آبادی کم کی، کل کی ریلی نے ریلا بن کر تمام سازشوں کو ناکام بنایا۔انہوں نے کہا کہ 18سالوں تک کراچی کے ساتھ ناانصافیاں ہوئی ہیں، اس پر جوڈیشل کمیشن بنایا جائے، دلیل کا جواب دلیل سے دیں، گالیوں اور دھمکیوں سے نہیں، ہم سڑکوں کے ذریعے فیصلے کروا سکتیہیں، لیکن ایوانوں میں قانون سازی کی کوشش کریں گے۔سربراہ ایم کیو ایم نے کہا کہ ہمیں پتا ہے کہ جعلی اکثریت سے بنی ہوئی اسمبلیاں یہ قانون سازی کو پاس نہیں ہونے دیں گے، آئین میں صوبے بنانے کا طریقہ غلط ہے اسے درست کیا جائے گا، 140اے کے معاملے پر مسلم لیگ ن ہمارے ساتھ ہے، ن لیگ کی مرضی معلوم کرنے کیلئے کابینہ میں ہونا ضروری نہیں۔
