تازہ تر ین

ماضی کی نامور اداکارہ شبنم کراچی سے لاہور پہنچ گئیں

لاہور(کلچرل رپورٹر)اداکارہ شبنم لاہور پہنچ گئی ہیں جہاں وہ چندروز قیام کے دوران اپنے رشتہ داروں اور دوستوں سے ملاقات کریں گی ۔لاہور پہنچنے پر انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میری زندگی کی حسین ترین یادیں لاہورسے جڑی ہوئی ہیںکیونکہ میں نے اپنا بہترین وقت اس شہرمیں گزاراہے اس لئے جب بھی پاکستان آتی ہوں لاہور ضرورآتی ہوں۔ ہربار جب بھی پاکستان آتی ہوں لوگ پہلے سے زیادہ پیارکرتے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان فلم انڈسٹری ایک بار پھر ترقی کی راہ گامزن ہے اور یہ دیکھ کر مجھے بہت خوشی ہوتی ہے۔ایک سوال کے جواب میں شبنم نے بتایا کہ میں کسی پاکستانی فلم میں کام نہیں کررہی لیکن اس مقصد کے لئے مجھ سے کئی لوگوں نے رابطہ کیا ہے۔مجھے ایک بار پھر پاکستانی فلموں میں کام کرکے بہت خوشی ہوگی۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات پر افسوس کا اظہارکیا ۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain