تازہ تر ین

امریکی فوجیوں کی دوڑیں لگ گئیں …. حقیقت سے پردہ اُٹھ گیا

برلن(ویب ڈیسک)جرمنی میں امریکی ایئربیس پر کمانڈر کا غلط پیغام ملنے پر فوجیوں کی دوڑیں لگ گئیں۔جرمنی میں اسپینڈیلم نامی امریکی ایئربیس پر آزمائشی پیغام کی تیاری کے دوران ایک پیغام تمام ونگ کمانڈرز تک پہنچ گیا جس کے بعد ایئربیس پر کھلبلی مچ گئی۔ پیغام میں کمانڈرز کو آگاہ کیا گیا کہ دشمن نے ایئربیس کو تباہ کرنے کے لئے میزائل فائر کردیا ہے اس لئے فوری طور پر محفوظ ٹھکانوں میں چھپ جائیں۔میجر بریون میگرے کے مطابق ایک اعلیٰ کمانڈر کی جانب سے خبر دار رہنے کی آزمائشی ٹیمپلیٹ تیار کی جا رہی تھی جسے ایک افسر کو بھیجا جانا تھا لیکن غلطی سے وہ پیغام ہاک ایمرجنسی سسٹم کے ذریعے تمام کمانڈرز کے ڈیسک ٹاپ تک پہنچ گیا جس پر عام طور پر موسم کی صورتحال سے متعلق پیغامات ارسال کئے جاتے ہیں۔ سرخ رنگ کا الرٹ میسج ملتے ہی تمام کمانڈر چوکنا ہوگئے اور ایئر بیس پر موجود فوجیوں کی دوڑیں لگ گئیں۔دوسری جانب ایئربیس پر 8 منٹ تک کھلبلی مچنے کے بعد ونگ کمانڈرز کو نیلے رنگ کی ایک اور ٹیمپلیٹ موصول ہوئی جس میں غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا گیا کہ غلطی سے یہ پیغام آپ تک پہنچا ہے اس لئے اپنا کام معمول کے مطابق جاری رکھیں۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain