اسلام آباد (آن لائن) پاکستان تحریک انصاف نے وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کے نام خط لکھا ہے جس میں ڈان لیکس معاملے کی رپورٹ منظر عام پر لانے کا مطالبہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے پیر کے روز وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کے نام خط لکھا او رڈان لیکس معاملے کی رپورٹ منظر عام پر لانے کا مطالبہ کیا ہے۔ تحریک انصاف نے خط میں کہا ہے کہ ڈان لیکس معاملے کی رپورٹ منظر عام پر نہ لائی گئی تو وزیراعظم کو مجرم گردانہ جائے گا۔ آئین پاکستان عوام کو جاننے کا حق دیتا ہے۔