انقرہ(ویب ڈیسک)وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان میں حالیہ دہشت گردی کے واقعات کا تعلق سرحد پارسے ہے۔ ترک صدر سے گفتگومیں وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ افغانستان میں دہشت گرد ٹھکانے موجود ہیں جن کی وجہ سے پاکستان کو مشکلات کا سامنا ہے۔انہوں نے ترک صدر طیب اردوان سے افغانستان پر اپنا اثر و رسوخ استعمال کرنے کی درخواست کی اور کہا کہ افغان صدر کو اپنی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہونے سے روکا جائے۔ترک صدر رجب طیب اردوان نے وزیر اعظم نواز شریف کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیا۔