تازہ تر ین

دیا مغل،ثنیہ شمشاد،رائمہ خان ”دستارانا“کی ریکارڈنگ میں مصروف

لاہور(کلچرل رپورٹر)اداکارہ دیا مغل،ثنیہ شمشاداور رائمہ خان ڈائریکٹر محسن طلعت کی ڈرامہ سیریل ”دستارانا“ کی ریکارڈنگ میں مصروف ہیں جو کئی دنوں سے مری میں جاری ہے ۔ اس سیریل میں ارسلان فیصل، عابدعلی،عظمی گیلانی اور کاشف محمود سمیت بہت سے دیگرفنکار بھی کام کررہے ہیں۔ اس بارے میں دیامغل نے ”خبریں“کوبتایا کہ ڈرامے کی کہانی روٹین سے بالکل ہٹ کر ہے جس میں میراکرداربھی غیرروایتی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ میں اور ثنیہ شمشاد آپس میں کزن ہیں ،رائمہ خان ثنیہ کی سسرالی رشتہ دارہے جبکہ سوتیلی ہونے کی وجہ سے مجھے کئی مشکلات کا سامنا بھی ہے ۔ا یک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ مری کی شدید سردی میں ریکارڈنگ کے ساتھ ساتھ سب لوگ موسم بھی خوب انجوائے کررہے ہیں۔ دیامغل نے مزیدبتایا کہ ان کی ایک اور سیریل”رسم دنیا“بھی گزشتہ دنوں نجی ٹی وی سے آن ایئرہوئی ہے جسے بہت پسندکیا گیا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain