تازہ تر ین

معروف اداکارہ کو جان کے لالے پڑگئے

ممبئی (ویب ڈیسک)بولی وڈ اداکارہ کنگنارناوت کا کہنا ہے ہریتک روشن سے جھگڑےپردھمکیاں موصول ہو رہی ہیں۔ ان کا کہنا تھاکہ مجھے کچھ’ بڑے لوگوں ‘نے گھر بلا کر دھمکایا اور کہا کہ اگر زبان کھولی تو مار دیا جائے گا۔تاہم ماضی کے متعلق ان کا کہنا تھا کہ اس بات کا مجھ پر کوئی خاص اثر نہیں پڑتا, جو ہونا تھا وہ سب ہو چکا ہے, کہانی ختم ہو چکی ہے اور اب سب کا میری زندگی سے کوئی واسطہ نہیں ہے۔واضح رہے کہ دونوں اسٹارز کے درمیان اختلافات کا آغاز گزشتہ سال ہوا تھا۔اختلافات میں شدت اس وقت آئی جب دونوں اسٹارز نے ایک دوسرے کو قانونی نوٹس بھیجے تھے ۔اس دوران لفظی جنگ کا سلسہ جاری رہا لیکن دیگر بولی وڈ اداکاروں نے کنگناکو مشورہ دیا تھا کہ وہ اس متعلق کوئی بات منظر عام پر نہ لائیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain