تازہ تر ین

شرمناک شکست کے بعد بھارتی ٹیم کی کوہ پیمائی شروع

نئی دہلی(ویب ڈیسک) آسٹریلیا کے ہاتھوں پونے میں شرمناک شکست کے بعد بھارتی ٹیم نے کوہ پیمائی شروع کردی۔کپتان ویرات کوہلی اپنے ساتھی کھلاڑیوں ایشون، اجنکیا راہنے، امیش یادیو اور رویندرا جدیجا کے ہمراہ ویسٹرن گھاٹس گئے جہاں پہاڑوں کو سر کرنے کی کوشش کی اور اس دوران کھینچی گئی تصاویر سوشل میڈیا پر بھی شیئر کیں۔اگرچہ دوسرا ٹیسٹ ہفتے سے بنگلور میں شروع ہوگا تاہم پہلے میچ کے صرف تین روز میں اختتام کی وجہ سے ٹیم کو ناکامی کے اثرات زائل کرنے اور خود کو تازہ دم کرنے کا موقع میسر آگیا۔کوہلی نے ٹویٹ کی کہ ”ہر دن نیا اور امید بھراہوتا ہے، ہمیشہ شکرگزار رہیں اور آگے بڑھیں“۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain