تازہ تر ین

وریند سہواگ کی ہندو انتہا پسندی کھل کر سامنے آگئی

اسلام آباد(آئی این پی) گرمہرکور کے خلاف اب کرکٹر وریندر سیہواگ بھی میدان میں آگئے ہیں۔گرمہر کور نے ’ہر مسلے کا حل جنگ نہیں ہے‘ قرار دیا تو بھارتیوں کی رگ رگ میں بسی انتہا پسندی پھڑکنے لگی۔ سیہواگ نے ٹوئٹ کیا کہ ’دو ٹرپل سنچریاں میں نے نہیں میرے بلے نے بنائی ہیں۔گرمہرکور کارگل جنگ میں ہلاک ہونے والے سابق بھارتی فوجی کی بیٹی ہیں جبکہ وہ بھارتی جنتا پارٹی کی طلبہ تنظیم کی غنڈا گردی کے خلاف بھی لب کشائی کر چکی ہیں جس پر انہیں جان سے مارنے اور عزت پامال کرنے تک کی دھمکیاں دی گئی ہیں۔گرمہرکور نے انتہا پسندوں کی دھمکیوں سے تنگ آکر ان کے خلاف مہم سے خود کو الگ کرنے کا اعلان کرلیا ہے۔ گرمہر نے کہا کہ ’میں گذارش کرتی مجھے تنہا چھوڑ دیں، مجھے جو کہنا تھا وہ کہہ چکی ہوں‘۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain