نئی دہلی(ویب ڈیسک) بھارت نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے دشمن کی جانب سے فائر کیے جانے والے بیلسٹک میزائل کو فضاء میں ہی تباہ کرنے والے سپر سونک ‘انٹرسیپٹرمیزائل’ کا کامیاب تجربہ کرلیا ہے۔بھارتی اخبار ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق بھارت کی جانب سے کیا جانے والا یہ تجربہ دو صفوں پر مشتمل بیلسٹک میزائل ڈیفنس (بی ایم ڈی) سسٹم کا حصہ ہے جس کا مقصد خلیج بنگال کے اوپر سے آنے والے کسی بھی بیلسٹک میزائل کو فضاء میں ہی تباہ کرنا ہے۔ڈیفنس ریسرچ ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن (ڈی آر ڈی او) نے بی ایم ڈی سٹم کے سلسلے میں 11 فروری کو زیادہ اونچائی پر بیلسٹک میزائل کو تباہ کرنے کی صلاحیت رکھنے والے انٹرسیپٹر میزائل کا تجربہ کیا تھا۔
