واشنگٹن 02 مارچ (ویب ڈیسک) روسی جنگی طیاروں نے شام کے متعدد شمالی دیہات میں غلطی سے امریکی حمایت یافتہ جنگجو¶ں کے ٹھکانوں پر بمباری کر دی جس کے نتیجے میں متعدد افراد ہلاک و زخمی ہو گئے۔ امریکی فوج کے لیفٹیننٹ جنرل سٹیفن ٹا¶نسینڈ نے بتایا کہ روسی اور شامی لڑاکا طیاروں نے گذشتہ منگل کو صوبہ حلب کے شہر الباب کے مشرق اور جنوب میں واقع متعدد دیہات پر بمباری کی۔ امریکی جنرل نے کہا کہ روسی اور شامی حکام نے اس علاقے میں حکومت مخالف باغیوں کی نقل و حرکت کو داعش کی نقل و حرکت سمجھ لیا تھا۔
