Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • ٹرمپ کی مزید حملوں کی دھمکی، ایران جھکے گا نہیں:پزشکیان کا اعلان
    • دبئی میں پاکستانی چونسہ آم کی دھوم، ایک ڈبے کی قیمت 50 درہم تک پہنچ گئی
    • ایران امریکا کشیدگی سے سونا 11 ہفتوں کی کم ترین سطح پر
    • تیل کی قیمت میں بڑا اضافہ
    • عورت ہونا جرم ہے؟ مادھوری ڈکشٹ کی نئی فلم نے تہلکہ مچا دیا
    • وہ پرانے آئی فونز جن پر بہت جلد واٹس ایپ استعمال کرنا ممکن نہیں ہوگا
    • دانتوں کی سفیدی بحال کرنے میں مددگار آسان ٹپس
    • ایک اور ملک نے بھارتی آم پر پابندی لگا دی
    • ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر دوبارہ سخت حملے کرنے کا اعلان کردیا
    • مصر کا مردہ فرعون قوم کیلئے اربوں کماتا، ہمارا زندہ فرعون عوام کے اربوں روپے کھا جاتا ہے: محمود اسلم
    • سٹوکس اور ایٹکنسن کی غیر موجودگی، روٹ دوسرے ٹیسٹ میں کپتانی کریں گے
    • آرمی ہیلی کاپٹر مظفرآباد کے قریب گر کر تباہ، تمام اہلکار شہیدہو گئے: آئی ایس پی آر
    • بحرین نےاپنے شہری علاقوں پر ایرانی مزائل حملہ ناکام بنا دیا
    • کراچی میں ہیٹ ویو، درجہ حرارت 48 ڈگری تک پہنچ گیا
    • اشنا شاہ شوہر حمزہ امین کے ساتھ پہلے بچے کی آمد سے قبل بیرون ملک روانہ
    • ٹیلی نار کا پاکستان سے نکلنے کا فیصلہ، ایزی پیسہ میں اپنا حصہ فروخت کرنے کی تیاری
    • ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ نئے کپتان کے لئے شاداب خان سر فہرست
    • ایئر کینیڈا کا پائلٹ مبینہ طور پر 17 سال میں 900 پروازیں بغیر کپتان کے لائسنس کے اڑاتا رہا
    • یو اے ای نے پاکستانی بلیو پاسپورٹ کے حامل افراد کو بورڈنگ سے روک دیا
    • بین اسٹوکس کا حالیہ تنازعہ کے بعد ریٹائرمنٹ پر غور
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    بلاسود قرضوں کی فراہمی, وزیراعلیٰ نے کسانوں کیلئے اہم اعلان کردیا

    By Daily Khabrainمارچ 3, 2017
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    shahbaz shareef
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس منعقد ہوا جس میں کسان پیکیج پر عملدرآمد اور چھوٹے کاشتکاروں کو بلا سود قرضوں کی فراہمی کے پروگرام پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا- اجلاس میں بلا سود قرضوں کی فراہمی کے پروگرام میں پارٹنر بنکوںنے ٹائم لائن کے اندر مقرر اہداف کے حصول کی یقین دہانی کرائی -وزیر اعلی محمد شہباز شریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی تاریخ میں پہلی بار چھوٹے کسانوں کو بلا سود قرضوں کی فراہمی کا شاندار پروگرام شروع کیا گیا ہے اور بلا سود قرضوں کی فراہمی کے اس پروگرام سے زرعی پیداوار بڑھے گی اور چھوٹا کاشتکار خوشحال ہو گا ، پنجاب حکومت نے پروگرام پر عملدرآمد کیلئے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے شفاف اور فول پروف نظام بنایا ہے جس کے تحت بلاسود قرضوں کی فراہمی کے اس پروگرام سے صرف چھوٹا کاشتکار ہی فائدہ اٹھائے گا،اسی طرح ڈیجیٹل سسٹم کے ذریعے کاشتکاروں کے قرضوں کے حصول کے طریقہ کار کو آسان بنایا گیا ہے- اجلاس کے دوران بنکوں سے بلا سود قرضوں کے حصول کیلئے عائد مخصو ص فیس ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے-وزیراعلی نے کہا کہ بلا سود قرضوں کی فراہمی کا یہ پروگرام زرعی معیشت کے فروغ کے حوالے سے انتہائی اہمیت کا حامل ہے اور ہم سب کو مل کر اس پروگرام کو کامیاب بنانا ہے اور اس کے اہداف حاصل کرنا ہیں – وزیراعلی نے کہا کہ اربوں روپے کے بلا سود قرضوں کے اس پروگرام سے 6 لاکھ چھوٹے کاشتکار مستفید ہو ں گے اور یہ شاندار پروگرام بنکوں اور تمام سٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے تیار کیا گیا ہے ،پاکستان کی تاریخ میں پہلی باراس پروگرام سے بے زمین کاشتکار بھی مستفید ہوں گے- انہوں نے کہا کہ چھوٹے کاشتکارکی ترقی کے بغیر زراعت کبھی پھل پھول نہیں سکتی-بد قسمتی سے ماضی میں بنکوں سے اربوں روپے کے قرضے سیاسی بنیادوں پر معاف کرائے گئے اورزرعی معیشت کے فروغ کے لئے چھوٹے کاشتکاروں کو کبھی بنکوں کی طرف سے قرضے نہیں دیئے گئے تا ہم پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت نے کاشتکار کے مفادات کے تحفظ کے لئے بلا سود قرضوں کا پروگرام شروع کیاجو ملک و قوم کی ترقی کی خوشحالی کا عظیم پروگرام ہے – انہوں نے کہا کہ ہماری زرعی معیشت ہے اور اس میں سرمایہ کاری سے قومی معیشت مضبوط ہو گی- انہوں نے کہا کہ پارٹنر ز بنک بلا سود قرضوں کی فراہمی کے پروگرام کو تیزی سے آگے بڑھانے کے لئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں -انہوںنے کہا کہ پروگرام پر عملدرآمد کا جائزہ لینے کے لئے صوبائی وزیر خزانہ پندر ہ دن کے بعد جبکہ میں ہر ماہ اجلاس کی صدارت کروں گا-مائیکروفنانسنگ کے پروگراموں سے معیشت مضبوط ہوتی ہے لہذا پارٹنر بنک پروگرام کو تیزی سے آگے بڑھائیں- چھوٹا کاشتکار ماضی کے حکمرانوں کے دورمیں ہمیشہ بلا سود قرضوں کے حصول کیلئے ترستا رہا ہے لیکن پنجاب حکومت نے بلا سود قرضو ںکا پروگرام شروع کر کے چھوٹے کاشتکا ر کو اس کا حق دیا ہے – انہوں نے ہدایت کی کہ پروگرام کے بارے میں چھوٹے کاشتکاروں کو بھرپور آگاہی دی جائے- وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی زےر صدارت ےہاںاعلی سطح کاجلاس منعقد ہوا،جس مےںخواتےن کو بااختےار بنانے کے حوالے سے اٹھائے گئے اقدامات اورخواتےن کے عالمی دن کے حوالے سے تقرےبات کے انتظامات کا جائزہ لےاگےا۔وزےراعلیٰ شہبازشرےف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی خواتےن انتہائی باصلاحےت اورذہےن ہےں اورہماری آبادی کا بڑا حصہ خواتےن پر مشتمل ہے ۔پاکستان کی خواتےن نے ہر شعبے مےں اپنی صلاحےتوں کا لوہا منواےا ہے ۔ملک کی ترقی وخوشحالی کےلئے خواتےن کو زےادہ سے زےادہ بااختےاربناناہوگا۔انہوںنے کہا کہ پنجاب حکومت نے خواتےن کو ترقی کے مرکزی دھارے مےں شامل کرنے کےلئے بے مثال اقدامات کےے ہےںاور خواتےن کی ترقی کےلئے عملی اقدامات کےے گئے ہےں ۔ دانش سکولوں نے غرےب گھرانوں کی بچےوں کو معےاری تعلےم کے مواقع دےئے ہےں ۔انہوںنے کہا کہ پنجاب اےجوکےشنل انڈومنٹ فنڈ کے ذرےعے خواتےن ڈاکٹرز،انجےنئرزبن کرملک کی تعمےر وترقی مےں اپنا کردارادا کررہی ہےں ۔ خواتےن کے حقوق کے تحفظ اورانہےں بااختےار بنانے کےلئے موثر قانون سازی کی گئی ہے ۔خواتےن کے وراثت مےں حق کو ےقےنی بنانے کےلئے بھی موثر اقدامات کےے گئے ہےں۔انہوںنے کہا کہ خواتےن کے خلاف تشددکے خاتمے کے حوالے سے ملتان مےں پہلا سنٹرتکمےل کے آخری مراحل مےں ہے ۔وزیراعلی نے خواتےن کے عالمی دن کے حوالے سے تقرےبات کو حتمی شکل دےنے کےلئے چار سب کمےٹےاں تشکےل دےنے کی ہداےت کی ہے اورکہاہے کہ ےہ کمےٹےاں اپنی سفارشات مرتب کرکے پےش کرےں گی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں انڈسٹریل اسٹیٹس میں صنعتوں کے قیام اوردیگر امور کا جائزہ لیا گیا-وزیر اعلی محمد شہباز شریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ انڈسٹریل اسٹیٹس کے قیام کا مقصد صنعتوں کا فروغ ہے ،صنعتیں لگنے سے ہی روز گار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے اورمعیشت مضبوط ہوگی-انہو ں نے کہا کہ انڈسٹریل اسٹیٹس میں پلاٹوں پر صنعتیں نہ لگا نا افسوسناک امر ہے -وزیراعلی نے پنجاب کی تمام انڈسٹریل اسٹیٹس خصوصا نئی انڈسٹریل اسٹیٹس کے جامع آڈ ٹ کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہپلاٹوں پر مقررہ مدت میں انڈسٹریل نہ لگانے والوں کے خلاف قواعد وضوابط کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے-جن انڈسٹریل اسٹیٹس میں چیف ایگزیکٹو آفیسر ز کی آسامیاں خالی ہیں وہاں فی الفور سی ای او تعینات کئے جائیںاورانڈسٹریل اسٹیٹس میں لگنے والی صنعتوں میں لیبر قوانین پر عملدرآمد اور حفاظتی اقدامات کا جائزہ لے کر رپورٹ پیش کی جائے-انہوں نے کہا کہ متعلقہ محکمے فرض شناسی اور محنت سے کام کریں -ہر کام میں نے ہی کرنا ہے تو متعلقہ محکموں کی کیا ذمہ داری ہے ؟-مجھے کام کر کے نتائج دئےے جائیں-وزیر اعلی نے کہا کہ قائداعظیم اپیرل پارک کے منصوبے پر عمل درآمد میں پہلے ہی بہت تاخیر ہو چکی ہے -اس انتہائی اہم منصوبے کے تمام ضروری امور جلد طے کئے جائیں- منصوبے پر عملدرآمد کے لئے ٹائم لائن کا خاص خیال رکھا جائے اور نئی انڈسٹریل اسٹیٹس کے قیام کے لئے قابل عمل سفارشات پیش کی جائیں- وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی زےر صدارت اعلی سطح کااجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں 3600مےگاواٹ کے گےس پاورمنصوبوں پر پےش رفت کا جائزہ لےاگےا۔جرمنی کی کنسلٹنٹ کمپنی لے مائر انٹرنےشنل کے اےگزےکٹو ڈائرےکٹربرائے انرجی ڈوےژن مائےکل وونےمےن اوردےگر ماہرےن نے اجلاس مےں شرکت کی۔وزیر اعلیٰ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ توانائی بحران سے نمٹنے کے لئے بجلی کے متعدد منصوبوں پرکام کےا جارہا ہے ۔گےس پاور منصوبوں کی مقررہ مدت مےں تکمےل کو ہر صورت ےقےنی بنانا ہے ۔وزےراعلیٰ نے کہا کہ 3600مےگاواٹ کے گےس پاور منصوبوںکی تکمےل سے ملک سے لوڈ شےڈنگ کا خاتمہ ہوگا اوران منصوبوں سے حاصل ہونے والی بجلی عوام کو سستی ملے گی۔ وزیراعلی پنجاب محمد شہبازشریف نے دانش سکول چشتیاں کی سیکنڈائیر کی طالبہ سدرہ شہادت کا حکومتی خرچ پر علاج معالجہ کرانے کا اعلان کیا ہے اور متعلقہ حکام کوزخمی طالبہ کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے – و زیراعلی کی ہدایات پر گھرکی ہسپتال میں معروف آرتھوپیڈک سرجن پروفیسر عامر عزیز اور دیگر ڈاکٹرز کی ٹیم کے ہمراہ طالبہ کا علاج معالجہ جاری ہے -واضح رہے کہ سروسز ہسپتال میںڈاکٹروں کی ہڑتال کے باعث دانش سکول چشتیاں کی زخمی طالبہ 7روز تک بے یارومدد گار پڑی رہی اور زخمی طالبہ کا 7روز تک آپریشن نہ ہو سکا- وزیراعلی شہبازشریف کے علم میں معاملہ آنے پر زخمی طالبہ کو فوری طو رپر سروسز ہسپتال سے گھرکی ہسپتال منتقل کیا گیا-جہاں زخمی طالبہ کا کامیاب آپریشن ہوا اور اب طالبہ روبصحت ہے- وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے مزنگ کے علاقہ میں آتشزدگی کے باعث قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

    Daily Khabrain

    Keep Reading

    تیل کی قیمت میں بڑا اضافہ

    ایک اور ملک نے بھارتی آم پر پابندی لگا دی

    مصر کا مردہ فرعون قوم کیلئے اربوں کماتا، ہمارا زندہ فرعون عوام کے اربوں روپے کھا جاتا ہے: محمود اسلم

    تازہ ترین

    تیل کی قیمت میں بڑا اضافہ

    ایک اور ملک نے بھارتی آم پر پابندی لگا دی

    جی بی الیکشن میں پیپلز پارٹی کی کامیابی؛ وزیراعظم کی صدر زرداری اور بلاول کو مبارکباد

    جی بی اے 6 ہنزہ میں پی ٹی آئی حمایت یافتہ نیک نام کریم نے میدان مار لیا

    گلگت بلتستان انتخابات ، پیپلز پارٹی 10 ، مسلم لیگ ن 4 ، پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ ایک، 6 نشستوں پر آزاد امیدوار کامیاب

    Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    • کالم
    • صحت
    • دلچسپ و عجیب
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • بزنس
    • شوبز
    • کھیل
    • انٹر نیشنل
    • پاکستان
    © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.