Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • ٹرمپ کی مزید حملوں کی دھمکی، ایران جھکے گا نہیں:پزشکیان کا اعلان
    • دبئی میں پاکستانی چونسہ آم کی دھوم، ایک ڈبے کی قیمت 50 درہم تک پہنچ گئی
    • ایران امریکا کشیدگی سے سونا 11 ہفتوں کی کم ترین سطح پر
    • تیل کی قیمت میں بڑا اضافہ
    • عورت ہونا جرم ہے؟ مادھوری ڈکشٹ کی نئی فلم نے تہلکہ مچا دیا
    • وہ پرانے آئی فونز جن پر بہت جلد واٹس ایپ استعمال کرنا ممکن نہیں ہوگا
    • دانتوں کی سفیدی بحال کرنے میں مددگار آسان ٹپس
    • ایک اور ملک نے بھارتی آم پر پابندی لگا دی
    • ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر دوبارہ سخت حملے کرنے کا اعلان کردیا
    • مصر کا مردہ فرعون قوم کیلئے اربوں کماتا، ہمارا زندہ فرعون عوام کے اربوں روپے کھا جاتا ہے: محمود اسلم
    • سٹوکس اور ایٹکنسن کی غیر موجودگی، روٹ دوسرے ٹیسٹ میں کپتانی کریں گے
    • آرمی ہیلی کاپٹر مظفرآباد کے قریب گر کر تباہ، تمام اہلکار شہیدہو گئے: آئی ایس پی آر
    • بحرین نےاپنے شہری علاقوں پر ایرانی مزائل حملہ ناکام بنا دیا
    • کراچی میں ہیٹ ویو، درجہ حرارت 48 ڈگری تک پہنچ گیا
    • اشنا شاہ شوہر حمزہ امین کے ساتھ پہلے بچے کی آمد سے قبل بیرون ملک روانہ
    • ٹیلی نار کا پاکستان سے نکلنے کا فیصلہ، ایزی پیسہ میں اپنا حصہ فروخت کرنے کی تیاری
    • ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ نئے کپتان کے لئے شاداب خان سر فہرست
    • ایئر کینیڈا کا پائلٹ مبینہ طور پر 17 سال میں 900 پروازیں بغیر کپتان کے لائسنس کے اڑاتا رہا
    • یو اے ای نے پاکستانی بلیو پاسپورٹ کے حامل افراد کو بورڈنگ سے روک دیا
    • بین اسٹوکس کا حالیہ تنازعہ کے بعد ریٹائرمنٹ پر غور
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    ”خیبر پختونخوا میں جہیز بل پیش نوجوان لڑکے لڑکیاں خود فیصلہ کرلیں شادی سادگی سے کرینگے“ نامور تجزیہ کار ضیا شاہد کی چینل ۵ کے مقبول پروگرام میں گفتگو

    By Daily Khabrainمارچ 3, 2017
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) چینل ۵ کے تجزیوں اور تبصروں پرمشتمل پروگرام ”ضیا شاہد کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی اور تجزیہ کار ضیا شاہد نے کہا ہے کہ لاہوریوں کی اپنی خاص طبیعت ہے، موج میلہ ہنگامہ بازی، کھیل کود اور تفرح کے مواقع تلاش کرنا ان کی سرشت میں شامل ہے۔ 1965ءکی جنگ میں تو لاہوریے ڈنڈے سوٹے لے کر واہگہ بارڈرتک پہنچ گئے تھے انتظامیہ کیلئے جنگ سے زیادہ مشکل ان کو سنبھالنا بن گیا تھا۔ پی ایس ایل فائنل کا جب حتمی فیصلہ کر لیا گیا ہے و اب اس پربحث بند ہونی چاہئے اوراس کے پرامن انعقاد پر ساری توجہ ہونی چاہئے۔ زندہ قومیں اپنے زور بازو، ہمتاور حوصلے سے فیصلے کرتی ہیں اور پھر ان پر ڈٹ جاتی ہیں۔ سینئر صحافی نے فاٹا کے حوالے سے گفتگو میں کہاکہ 1966-67ءکاایک واقعہ آج بھی یاد ہے۔ فاٹا کے پڑھے لکھے نوجوانوں کا وفد لاہور آیا اور پہلی بار پریس کانفرنس میں کہا کہ ہم بھی انسان اور پاکستانی ہیں، انگریز کانافذ کردہ ظالمانہ قانون آج بھی ہم پر نافذ ہے، کوئی عدالت یا تھانہ نہیں ہے، ترقیاتی امداد علاقہ کے ملکان میں تقسیم کر دی جاتیہے۔ میں اس وقت نوجوان تھا اور پہلی بار فاٹا کے مسائل سن رہا تھا۔ وہ وفد انجمن تنظیم آزادی فاٹا کے نوجوانوں پر مشتمل تھا۔ وقت نے آخر کار فاٹا کی سن لی اور وہ نوجوان آج کامیاب ہو گئے ہیں۔ مولانا فضل الرحمن جیسے ایک ہزار رہنما اپنے گلے میںکتاب ڈال کر اور کتاب کو انتخابی نشان بنا کر اور اس انتخابی نشان کو قرآن بتا کر عوام کو دھوکا نہیں دے سکتے۔ ان کی کتاب کو ووٹ دینا قرآن کو ووٹ دینا نہیں ہے۔ قرآن کو ووٹ دینا یہ ہے کہ قرآن کے بنیادی اصول کے مطابق لوگوں کو آزادی اور عدل مہیا کیا جائے اور اس کے راستے میں رکاوٹ نہ بنا جائے۔ مولانا فضل الرحمن جیسے لوگ ایک جانب یہ کہتے ہیں کہ کشمیر کو آزاد کرو اور دوسری طرف اپنے ہی علاقے کے لوگوں کو غلام بنا کررکھنا چاہتے ہیں۔ موجودہ جدید دور میں عوام کا شعور تیزی سے بڑھ رہا ہے اب کوئی اور زبردستی سے ان کے بنیادی حقوق سلب نہیں کر سکتا، بہت جلد کشمیرآزاد ہو گا، فاٹا کے کالے قوانین ختم ہو جائیں گے۔ مولانا فضل الرحمن مختلف حکومتیادوار میں جو گل کھلاتے رہے ہیں وہ خبریں کے ریکارڈ میں آج بھی محفوظ ہے۔ مصطفی کھر کے دور میںمولانا فضل الرحمن نے واپڈا کی ایک گاڑی غائب کر دی تھی جو آج بھی ان کی پارٹی کے زیر استعمال ہے۔ سینئر صحافی نے کہا کہ بہتر ہوتا کہ حکومت فاٹا کے حوالے سے ایک حکم جاری کر دیتی تاہم اگرحکومت کو انتظامی مشکلات درپیش ہیں جن کے باعث وہ بتدریج عملدرآمد چاہتی ہے تو بھی ٹھیک ہے بس نیت ٹھیک ہونی چاہئے، میںسمجھتا ہوں کہ فاٹا اصلاحات کی 5 سال کے بجائے دو سال میں نافذ کر دینا چاہئے کیونکہ ظلم کو جتنا جلدی ہو ختم کرنا چاہئے۔ حکومت و اپوزیشن رہنماﺅں سے کہتا ہوں کہ آخر کار ہم سب نے اللہ کی عدالت میں جوابدہ ہونا ہے۔ فاٹا میں فوری آئین کے مطابق انتظامات، عدالت اور پولیس کا نظام اور بنیادی سہولتیں فراہم کرنا چاہئیں۔ سینئر صحافی نے کہاکہ جہیز کے حوالے سے حکومت نے کوئی قدم اٹھا ہی لیا ہے تو اس کے خلاف گفتگوکرنا نامناسب ہے۔ جہیز کے خلاف قوانین پہلے سے ہی موجود ہیں اگر عملدرآمد نہیں کرنا تو اب بھی کوئی فائدہ نہ ہو گا۔ اپنے بچپن سے آج تک جہیز کا مسئلہ اسی طرح دیکھ رہا ہوں۔ طالب علمی کے دور میں جہیز کے خلاف اصولی فیصلہ کیا اور اس پر ڈٹ گیا۔ صرف ساڑھے چار سو روپے میں شادی کی، ولیمہ میں چائے اوربسکٹ پیش کئے۔ خاندان والوں، سسرالیوں اور دوستوں نے بڑی مخالفت کی لیکن میں ڈٹا رہا۔ آج بھی نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں سے کہتا ہوں کہ وہ جب تک خود اس فرسودہ رسم کے خلاف ذہنی طور پر تیار نہ ہوں گے کوئی فرق نہیںپڑے گا اور جہیز کے نام پر نیک سیرت پڑھی لکھی لڑکیوں کی توہین و تذلیل جاری رہے گی، معاشرے میں ایسے بدبخت بھی ہیں جو جہیز کی لسٹ لڑکی والوں کو تھما دیتے ہیں۔ پڑھے لکھے اورباشعور لڑکے لڑکیوں کو خود اسی لعنت کے خلاف میدان عمل میں اترنا ہو گا پھرہی یہ لعنت ختم ہو گی۔ فاٹا سے ممبر قومی اسمبلی قیصر جمالی نے کہا کہ فاٹا اصلاحات فاٹا کے عوام کامطالبہ تھا، فاٹا کمیٹی نے بھی اس کی سفارش کی تھی، وفاقی حکومت نے منظوری تو دے دی ہے تاہم عملدرآمد ہوگا تبھی پتہ چلے گا کہ کیا حکومت فاٹا کو 30 فیصد این ایف سی ایوارڈ کو یقینی بنا پائے گی۔ حکومت اگر مرحلہ وار تبدیلی کا کہتی ہے تو اس سے بھی ہم مطمئن ہیں کیونکہ ایک دم تبدیلی بھی فاٹا عوام کے لئے مشکلات کا باعث بن سکتی ہے۔ فاٹا میں دس بارہ سال قبل کوئی دہشتگردی نہ تھی،فاٹا کو اپنے مفادات کے لئے استعمال کیا جاتا رہا اور دہشت گردی کالیبل چسپاں کر دیا گیا۔ فاٹا سے ایم این اے شاہ جی گل آفریدی نے کہا کہ آج پاکستان مکمل ہو گیا ہے، اب فاٹا سمیت پورے ملک میںایک ہی آئین و قانون نافذ ہو گا۔ فاٹا کو عوامی دھارے میں شامل کرنے سے ریاست اور حکومت کو بہت فائدہ ہو گا۔ اب پاکستان ایشین ٹائیگر بھی بنے گا، ترقی یافتہ ملک بنے گا اور سی پیک سے صحیح معنوں میں مستفید ہو گا۔

    Daily Khabrain

    Keep Reading

    مصر کا مردہ فرعون قوم کیلئے اربوں کماتا، ہمارا زندہ فرعون عوام کے اربوں روپے کھا جاتا ہے: محمود اسلم

    سٹوکس اور ایٹکنسن کی غیر موجودگی، روٹ دوسرے ٹیسٹ میں کپتانی کریں گے

    آرمی ہیلی کاپٹر مظفرآباد کے قریب گر کر تباہ، تمام اہلکار شہیدہو گئے: آئی ایس پی آر

    تازہ ترین

    تیل کی قیمت میں بڑا اضافہ

    ایک اور ملک نے بھارتی آم پر پابندی لگا دی

    جی بی الیکشن میں پیپلز پارٹی کی کامیابی؛ وزیراعظم کی صدر زرداری اور بلاول کو مبارکباد

    جی بی اے 6 ہنزہ میں پی ٹی آئی حمایت یافتہ نیک نام کریم نے میدان مار لیا

    گلگت بلتستان انتخابات ، پیپلز پارٹی 10 ، مسلم لیگ ن 4 ، پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ ایک، 6 نشستوں پر آزاد امیدوار کامیاب

    Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    • کالم
    • صحت
    • دلچسپ و عجیب
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • بزنس
    • شوبز
    • کھیل
    • انٹر نیشنل
    • پاکستان
    © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.