اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے کہا ہے کہ پشاور زلمی کے پانچ غیر ملکی کھلاڑی پاکستان آنے کو تیار ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے کہا ہے کہ پشاور زلمی کے پانچ غیر ملکی کھلاڑی پاکستان آنے کو تیار ہیں۔ غیر ملکی کھلاڑیوں میں ڈیرن سیمی، مارلون سیموئلز، ڈیوڈ ملان، سمیت پٹیل اور کرس جورڈن شامل ہیں۔ پانچوں غیر ملکی کھلاڑیوںکو پاکستان کا ویزا جاری کردیا گیا ہے۔ پشاور زلمی کی فائنل میں پہنچنے پر پانچوں کرکٹر پاکستان آئیں گے۔
لاہور (خصوصی رپورٹ)پاکستان سپرلیگ کے فائنل کی سکیورٹی کیلئے فل ڈریس ریہرسل کی گئی۔ فوج، رینجرز، ایلیٹ فورس اور پولیس نے فائنل کھیلنے والی ٹیموں کے کھلاڑیوں اور آفیشلز کوہوٹل سے سٹیڈیم تک لانے کیلئے فل ڈریس ریہرسل کی گئی۔ سکواڈ میں ایمبولینس گاڑیاں، بم ڈسپوزل سکواڈ اور فائربریگیڈ کی گاڑیاں بھی سکواڈ میں شامل تھیں۔ ریہرسل میں بمپروف بسیں استعمال کی گئیں۔ ریہرسل میں بم پروف بسیں استعمال کی گئیں۔ سکیورٹی اداروں نے بسوں کو ہوٹل سے سٹیڈیم تک حصار میں لیے رکھا۔ اعلیٰ حکام فل ڈریس ریہرسل کی مانیٹرنگ کرتے رہے۔ کھلاڑیوں اور آفیشلز کے قیام والے فائیو سٹار ہوٹل میں بھی کسی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے ہنگامی مشقیں کی گئیں ۔ میچ دیکھنے کیلئے سٹیڈیم میں اعلیٰ شخصیات کی متوقی آمد کے پیش نظر فضائی نگرانی کیلئے دو ہیلی کاپٹروں کی منظوری بھی دیدی گئی۔ پانچ مارچ کو شائقین کیلئے قذافی سٹیڈیمکے دروازے تین بجے کھول دیئے جائیں گے۔ شائقین کرکٹ کو چار مقامات پر تلاشی کے بعد سٹیڈیم میں داخل کیا جائے گا۔ عام عملہ شائقین کے قومی شناختی کارڈوں کی تصدیق جبکہ نادرا کا عملہ بائیو میٹرک تصدیق کرے گا۔ نادرا حکام نے بائیو میٹرک تصدیق کیلئے چار موبائل وین اور عملے کی ڈیوٹیاں لگا دی ہیں۔ نادرا نے پی سی بی کے کارکنوں کی سکینگ شروع کردی۔ تمام متعلقہ سکیورٹی اور قانون نافذکرنے والے اداروں کے متعدد اجلاسوں کے بعد پانچ درجاتی انتہائی سخت سکیورٹی پروٹوکول کو حتمی شکل دیدی ہے۔ صوبے بھر سے دس اعلیٰ پولیس افسروں کو طلب کیا گیا ہے۔انہیں لاہور میں گزشتہ کام کے تجربے کی بنیاد پر بلایا گیا۔ سی سی پی او نے پلان سے متعلق بتایا کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں سب سے پہلے فوج جواب دے گی، جبکہ رینجرز، پولیس اور دوسرے قانون نافذکرنے والے ادارے فوج کی پیروی کریں گے۔ امین وینس کے مطابق پنجاب کانسٹیبلری، ڈولفن فورس، پولیس رسپانس، یونٹ، ایلیٹ فورس اور مختلف پولیس تھانوں کے اہلکار سٹیڈیم کی جانب آنے جانے والے راستوں، قریبی عمارتوں اور سڑکوں پر بطور گارڈ تعینات کیے جائیں گے۔ سٹیڈی سے ملحقہ عمارتوں بشمول رہائشی عمارتوں کے مکینوں اور کاروباری پلازوں میں کام کرنے والوںکا ریکاڈ جمع کیا جا رہاہے۔
لاہور (خصوصی رپورٹ) پی ایس ایل فائنل دیکھنے کیلئے قذافی اسٹیڈیم آنے والے شائقین کیلئے ہدایت نامہ جاری کیا گیا ہے جس پر عمل کرنا سب کیلئے لازم ہوگا۔ کرکٹ کے شائقین کا جنون عروج پر پہنچ گیا ہے لیکن پی ایس ایل فائنل دیکھنے کیلئے قذافی ا سٹیڈیم آنے والے شائقین کیلئے ہدایت نامہ جاری کیاگیا ہے جس پر عمل کرنا سب کیلئے لازم ہوگا۔ ہدایت نامے کے مطابق شائقین کو اپنے ساتھ صرف ٹکٹ ہی نہیں بلکہ اصل شناختی کارڈ بھی لانا ہوگا تاہم فوٹو کاپی قبول نہیں کی جائے گی۔ شائقین نہ صرف اپنا موبائل گھر چھوڑ کر آئینگے بلکہ سیکریٹ، ماچس، لائٹر اور بیٹری جیسی کوئی چیز بھی ا سٹیڈیم میں نہیں لائی جاسکے گی۔ پی ایس ایل فائنل کی ٹکٹوں کے حصول کیلئے شہری دربدر ہوکر رہ گئے۔ دوسرے روز بھی جنونیوں کو ٹکٹس ہی نہ ملیں۔ ایف آئی اے نے پاکستان سپر لیگ کے فائنل کی ٹکٹیں بلیک میں فروخت کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزم فیس بک اکاﺅنٹس سمیت دیگرسوشل میڈیا کے ذریعے 500روپے والی ٹکٹ تین سے چار ہزا ر روپے میں فروخت کرتا پایا گیا۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق ایف آئی اے کے سائبرکرائم سرکل کو اطلاع ملی کہ پی ایس ایل کے لاہور میں ہونے والے فائنل کی ٹکٹیں فیس بک سمیت دیگر سوشل میڈیا اکاﺅنٹس پر بلیک میں مہنگے داموں فروخت ہو رہی ہیں جس پر ایف آئی اے نے گلبرگ میں کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم عمر وقاص کو گرفتار کیا جس نے اپنے فیس بک اکاﺅنٹ پر ٹکٹوں کی فروخت شروع کر رکھی تھی۔ ایف آئی اے نے ملزم کے قبضے سے 4ٹکٹیں بھی برآمد کر لی ہیں جبکہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ پی ایس ایل فائنل کے ٹکٹ کے حصول کیلئے مخصوص بینکوں کے باہر دوسرے روز بھی قطاریں نظر آئیں۔ شہری سارا دن ایک بینک سے دوسرے بینک کے چکر کاٹتے نظر آئے۔ جہاں کہیں سے خبر ملتی کہ ٹکٹ دستیاب ہیں‘ شہری اس بینک کی طرف دوڑ لگا دیتے‘ لیکن ٹکٹس نہ ملنے تھے نہ ملے۔ 500روپے والے ٹکٹس دوسرے روز بھی نہ مل سکے۔ 8اور 12ہزار روپے والے تمام ٹکٹس بھی فروخت ہو گئے۔ آن لائن ٹکٹس بک کروانے والے بھی منہ دیکھتے رہ گئے۔ شہریوں کے ساتھ ساتھ خواجہ سرا بھی بینک کے باہر پہنچے اور 500کی ٹکٹ ڈھونڈنے میں مصروف نظر آئے مگر انہیں بھی مایوسی کا سامنا کرنا پڑا۔ کہتے ہیں کہ غریب سہی مگر دل پاکستانی ہے‘ ٹکٹ لیں گے بھی اور میچ بھی دیکھنے جائیں گے۔ شہریوں کا مطالبہ ہے کہ انہیں ٹکٹس فراہم کی جائیں کیونکہ پاکستانی ہونے کی بنیاد پر میچ دیکھنا ہر عام و خاص شہری کا برابر حق ہے۔ ماڈل ٹاﺅن میں بینک آف پنجاب کی برانچ کے باہر بھی شہری صبح سے شام تک 500کی ٹکٹس کیلئے خوار ہوتے رہے۔ بینک کا ٹائم ختم ہو گیا لیکن ٹکٹس نہ ملی۔ بینک کے باہر زیادہ تر تعداد پانچ سو کی ٹکٹس لینے والوں کی تھی جنہیں صبح سے شام تک انتظار کروایا گیا لیکن شام کو خالی ہاتھ ہی لوٹنا پڑا۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں ہونے کی بہت خوشی ہے لیکن مہنگی اور ٹکٹوں کے فقدان نے مایوس کر دیا ہے۔ شہریوں نے کہا کہ ان کی بڑی خواہش ہے کہ وہ سٹیڈیم میں جا کر میچ دیکھیں۔
سپر لیگ فائنل کی تیاری مکمل, 5اہم غیر ملکی کھلاڑی آنے کیلئے تیار
