لاہور(خصوصی رپورٹ)محکمہ تعلیم پنجاب نے موسمیاتی تبدیلی کے باعث تعلیمی اداروں میں سردی اور گرمی کی چھٹیوں کا نیا شیڈول جاری کرنے کا فیصلہ کر لیا۔نئے شیڈول کےتحت گرمیوں کی چھٹیا ں کچھ کم کی جائیں گی اور سردی کی کچھ بڑھادی جائیں گی۔ وزیر تعلیم پنجاب رانا مشہود کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں فیصلہ ہوچکا ہے، نیا شیڈول بھی جلد جاری کردیا جائے گا۔پنجاب کے تعلیمی اداروں میں اب تک گرمی کی چھٹیاں جون اور سردی کی چھٹیاں دسمبر کے آخری ہفتے میں ہوتی رہی ہیں۔دریں اثنادہشت گردی کی حالیہ لہر کے پیش نظر کسی بھی نا خوشگورار صورتحال سے نمٹنے کےلئے سکولز ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے صوبہ بھر کے سرکاری اور پرا ئیو یٹ سکول سربراہان کو سکولوں کی سیکورٹی کو فول پروف بنانے جبکہ پرائیویٹ سکولز کی سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے مانیٹرنگ پر خصوصی توجہ دےنے اوربہترین سکیورٹی انتظامات کے ذریعے طالبعلموںاور اساتذہ کی حفاظت یقینی بنانے کے لئے ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔یہ بات صوبائی وزیرتعلیم سکولزرانا مشہود احمد خاں،سیکرٹری سکول اےجوکےشن پنجاب عبدالجبار شا ہین نے سکولوں کی سکیورٹی کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہیں۔
تعلیمی اداروں میں چھٹیاں, شیڈول میں تبدیلی کا بڑا فیصلہ
