تازہ تر ین

سپاٹ فکسنگ کیس :شرجیل ،خالد لطیف نے حقیقت سے پردہ اُٹھا دیا

لاہور(آن لائن) سپاٹ فکسنگ کیس میں معطل ہونے والے شرجیل خان اور خالد لطیف نے اپنے اوپر لگائے گئے تمام الزامات کو مسترد کر دیا ہے۔ دونوں کھلاڑیوں کا کہنا ہے انہوں نے ٹورنامنٹ کے دوران نہ تو سپاٹ فکسنگ کی اور نہ ہی ملک کو بدنام کیا ، ان پر لگائے جانے والے تمام الزامات جھوٹ اور بے بنیاد ہیں۔ خالد لطیف اور شرجیل خان کے وکلا کی جانب سے سپاٹ فکسنگ کیس کا جواب تیار کر لیا گیا ہے اور آج دونوں کھلاڑیوں کے وکلا پی سی بی کو جواب جمع کرا دیں گے۔ دونوں کھلاڑیوں کو پاکستان سپر لیگ کے دوران سپاٹ فکسنگ کے الزامات کے بعد وطن واپس طلب کر کے انکوائری کا آغاز کیا گیا تھا اور اس دوران ان کے ڈومیسٹک ، کلب ، نیشنل اور انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے پر پابندی عائد کر دی گئی تھی۔

اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain