لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)ممتاز صحافی ضیاشاہد نے شمالی وزیرستان میں کرم تنگی ڈیم کے سنگ بنیاد پر نوازشریف کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اسکے بارے میں پرویز مشرف نے بھی بار بار کہا تھا کہ یہ بننا چاہیے۔ انہوں نے گذشتہ روز چینل فائیو کے پروگرام ”ضیاشاہد کے ساتھ“ میں گفتگو کررہے تھے انہوں نے کہا کہ اے این پی کے محترم دوستوں، مولانا فضل الرحمان سمیت دوسرے بہت معزز حضرات سے ادب سے کہتا ہوں کہ یہ تنگی ڈیم وہ ہے جسکے نہ بننے کیوجہ سے کالا باغ ڈیم کی عدم موجودگی میں بھی جب دریائے سندھ میں اونچے درجے کا سیلاب آتا تھا تو نوشہرہ ڈوب جاتا تھا۔ اس ڈیم کے بننے سے سب سے پہلے نوشہرہ ڈوبنے سے بچ جائے گا۔ علاوہ ازیں آبی ماہرین کا کہنا ہے کہ ہمیشہ سے یہ واویلا کیا جاتا ہے کے کالا باغ ڈیم بننے سے نوشہرہ ڈوب جائیگا حالانکہ تنگی ڈیم بننے سے نوشہرہ ڈوبنے سے بچ جائیگا، اب کالا باغ ڈیم کے راستے کی رکاوٹ دور ہو گئی ہے۔ دریں اثناءترجمان دفتر خارجہ نفیس ذکریا نے کہا ہے کہ کلبھوشن یادیو ”را“ کا بڑا افسر تھا، پکڑے جانے پر اس نے اعتراف بھی کیا۔ اسکی نشاندہی پر کارروائیاں بھی ہوئیں۔ پاکستان میں ہونے والی دہشتگردی میں بھارت کے ملوث ہونے کے بہت سارے شواہد موجود ہیں۔ جس پر وثوق سے کہا جاسکتا ہے کہ بھارت پاکستان کو غیر مستحکم کرنا چاہتا ہے۔ دنیا کو بآور کرانا ہے کہ پاکستان میں دہشتگردی واقعات میں بھارت کاہاتھ ہے۔ اس حوالے سے اقوام متحدہ سمیت دوسرے ممالک کو بھی بریفنگ دی گئی۔ اور مسلسل پرور طریقے سے آواز اٹھائی جارہی ہے۔