تازہ تر ین

کراچی کنگز کو شکست دیکر پشاور زلمی فائنل میں پہنچ گئی

دبئی (ویب ڈیسک)پاکستان سپر لیگ کے فیصلہ کن معرکے میں پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو 24 رنز سے شکست دے کر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے فیصلہ کن معرکے میں پشاور زلمی نے کامران اکمل کی شاندار سنچری کی بدولت کراچی کنگز کو جیت کے لئے 182 رنز کا ہدف دیا جس کے جواب میں سنگاکارا الیون مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 157 رنز بنا سکی۔ ہدف کے تعاقب میں کراچی کنگز کی جانب سے کرس گیل اور بابراعظم نے اننگز کا آغاز کیا لیکن بابراعظم دوسرے ہی اوور میں کرس جورڈن کی گیند پر ایک رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے جس کے بعد کپتان کمار سنگاکار بیٹنگ کے لیے آئے لیکن وہ بھی زیادہ دیر وکٹ پر نہ رک سکے اور 15 رنز بناکر واپس پویلین لوٹ گئے تاہم کرس گیل ایک بار پھر مشکل میں دکھائی دیے اور اپنا پہلا رنز لینے کے لیے انہوں نے 9 گیندوں کا انتظار کیا۔محمد حفیظ نے کرس جورڈن کی گیند پر چوتھے نمبر پر بیٹنگ کے لیے آنے والے شعیب ملک کا شاندار کیچ پکڑ کر ان کی اننگز کا خاتمہ کیا اور وہ کھاتہ کھولے بغیر ہی واپس لوٹ گئے جب کہ روی بوپارا بھی 6 رنز ہی بناسکے۔ کرس گیل تحمل مزاجی سے بیٹنگ کرتے رہے اور کراچی کنگز 10 اوورز میں صرف 59 رنز بناسکی تھی کہ کرس گیل نے شاہد آفریدی کو ایک ہی اوور میں 2 چھکے لگاکر اپنے خطرناک عزائم ظاہر کیے تاہم کیرون پولارڈ کی زوردار شارٹ کو پکڑنے کی کوشش میں شاہد آفریدی اپنا ہاتھ زخمی کروا بیٹھے اور میچ سے باہر ہوگئے جس کے بعد وہ مزید اوور نہ کرواسکے، کرس گیل زیادہ دیر تک اپنی جارحانہ اننگز جاری نہ رکھ سکے اور وہاب ریاض نے انہیں بولڈ کردیا، وہ 30 گیندوں پر 4 چھکوں کی مدد سے 40 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain