پشاور (ویب ڈیسک)پشاور میں پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران 33 مشتبہ افراد کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا۔ ہفتہ کو پولیس کے مطابق پشاور کے علاقوں ٹاﺅن اور چمکنی میں سرچ آپریشن کیا گیا۔ سرچ آپریشن کے دوران 33مشتبہ افراد کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیاگیا۔ برآمد کئے گئے اسلحہ میں 3 پستول ‘ ایک رائفل اور متعدد کارتوس شامل ہیں۔