تازہ تر ین

پاک بھارت جنگ ….پاکستان حکمت عملی تیار کر چکا ….ہر طرف ہلچل

واشنگٹن (خصوصی رپورٹ) امریکہ کے ایک تھنک ٹینک نے خبردار کیا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے پاس جوہری ہتھیاروں کی موجودگی کے باوجود خطے میں ایک اور جنگ کے امکان کو مسترد نہیں کیا جا سکتا جبکہ یہ دعویٰ بھی کیا گیا ہے کہ پاکستان کی سلامتی کو لاحق خطرات بھارت کی وجہ سے ہیں جو پاکستان میں سرجیکل سٹرائیکس کرنے کی حکمت عملی تیار کر چکا ہے۔ واشنگٹن سے تعلق رکھنے والے تھنک ٹینک ”بروکنگز انسٹیٹیوٹ“ نے اپنے 15 ماہ طویل پراجیکٹ میں پاکستان، بھارت، چین اور امریکہ کو جوڑنے والی سٹرٹیجک چین پر تحقیق کی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ان چاروں جوہری توانائی کے حامل ممالک کے درمیان حربی مصلحت کے پہلوو¿ں کو دوطرفہ بنیادوں پر سمجھنا یا مو¿ثر انداز میں بیان کرنا ممکن نہیں۔ رپورٹ کے مطابق ایک جانب جہاں پاکستان جنگی مصلحت کے تحت بھارت کو جواب دیتا ہے تو بھارت اس کے جواب میں پاکستان اور چین دونوں پر اپنا ردعمل ظاہر کرتا ہے جبکہ اس ردعمل کے جوابی ردعمل کا نشانہ امریکہ اور بھارت بنتے ہیں۔ 46 صفحات پر مشتمل بروکنگز تھنک ٹینک کی یہ دستاویز پہلی بار جوہری معاملات پر پاکستانی نظریئے کا احاطہ کرتی ہے۔ رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ بھارتی دباو¿ کے بغیر پاکستان یکطرفہ طور پر اپنے جوہری پروگرامات پر محدود نہیں کرے گا جبکہ چین کا دباو¿ نہ ہو تو بھارت یکطرفہ طور پر اپنے جوہری پروگرام کو محدود نہ کرے۔ اسی طرح امریکہ کے دباو¿کے بغیر بیجنگ اپنے حربی آلات کو جدید بنانے کے عمل میں حائل رکاوٹوں کو خاطر میں نہ لائے۔ رپورٹ میں اس بات پر بھی روشنی ڈالی گئی ہے کہ کس طرح بھارت اور امریکہ اہم ترین جہتوں میں پاک چین تعاون پر تشویش کا اظہار رکھتے ہیں جبکہ پاکستان کو بھارت اور امریکہ کے تعاون پر کن خدشات کا سامنا ہے۔ رپورٹ میں جنوبی ایشیا میں روس کے کردار پر بھی بات کی گئی ہے جبکہ اسے بھی اس زنجیر کی ایک اہم کڑی قرار دیا گیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain