لاہور(ویب ڈیسک)صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ عمران خان نے ہندوبنیے کی زبان استعمال کی،چند امین پی ٹی آئی کے باشعور اور حب الوطن رہنماﺅں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ عمران خان کے اس توہین آمیز بیان کو مسترد کردیں جو انہوں نے پی ایس ایل ٹو کے فائنل میں شرکت کرنے والے پی ایس ایل کے غیر ملکی مہمانوں کے بارے میں دیا۔ رانا ثنا اللہ نے عمران خان سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنا بیان واپس لیں اور قوم سے معافی مانگیں انہوں نے جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق سے بھی درخواست کی کہ وہ اپنی زبان کو کنٹرول میں رکھیں اورمعاملہ کو خاموش رہنے دیں اگر بات نکلی تو بات دور تک جائے گی۔ ہوسکتا ہے بات کے اپنے سیاسی گھر تک ہی چلی جائے۔ پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ اگر فوجی عدالتوں کے فیصلوں کو دو سال تک اپیل میں رہنا ہے تو پھر ایسی فوجی عدالتوں کے تیار کا کوئی قاعدہ نہیں فوجی عدالتیں جس شکل میں اور جن حالات میں بنائی جارہی ہیں انہیں بننے دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ہمیشہ انتہائی گھٹیا اور توہین آمیز الفاظ ہی اپنے مخالفین کے متعلق زبان استعمال کی انہوں نے پی ایس ایل کے مہمانوں کے بارے میں توہین آمیز زبان استعمال کرکے پوری قوم کے جذبات کو مجروح کیا۔ انہوں نے کہا کہ بات میچ سے آگے بڑھ چکی تھی دہشت گردوں نے پی ایس ایل کو ہدف بنایا ہوا تھا لیکن پی ایس ایل کے انعقاد سے پاکستان کا تاثر بہتر ہوا ہے پی ایس ایل کی کامیابی کے لئے پوری قوم پر جوش تھی اوردہشت گردوں کو شکست دیناچاہتی تھی انہوں نے کہا کہ عمران خان اب ایکسپوز ہوگیا ہے اور اب عمران خان اس قوم کا لیڈر نہیں ہوسکتا۔