اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے پانامہ کیس کا فیصلہ عدلیہ کا امتحان ہے اور عوام کی نظریں فیصلے پر ہیں۔ کیس کا فیصلہ ایک دو دن تک آ جائے گا۔ میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے خورشیدشاہ کا کہنا تھا کہ ہم نے پانامہ کے معاملے پر لین دین نہیںکیا بلکہ پہلے کی طرح ڈٹے ہیں۔ ہمیں امید ہے کہ کیس کا فیصلہ ایک دو دن تک آ جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی چاہتی ہے اب پاکستان میں آر او الیکشن نہ ہوں‘ یہاں انتخابات میں دھاندلی کیلئے بیلٹ پیپرز کی بوریاں بھی مل جاتی ہیں جبکہ بیلٹ پیپرز اردو بازار سے نہیں بلکہ پرنٹنگ کارپوریشن سے چھپوائے جائیں اور الیکشن کمیشن کی مہر والے ہوں۔ خورشیدشاہ نے کہا پی ایس ایل کو پیپلزپارٹی نے نارمل لیا لیکن حکومت نے ڈھول بجایا جبکہ عمران خان کا پھٹیچر والا بیان نازیبا اور نامناسب ہے۔ انہوں نے کہا آصف زرداری اور بلاول 2017ءمیں ہی پارلیمینٹ میں آئیں گے۔
خورشید شاہ
![](https://dailykhabrain.com.pk/wp-content/uploads/2016/12/khursheed-shah.jpg)