تازہ تر ین

حج اداکرنے والے افراد کیلئے افسوسناک خبر….بڑی پابندی لگا دی گئی

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) حکومت نے گزشتہ 7 برس کے دوران فریضہ حج ادا کرنے والے حاجیوں پر سرکاری اسکیم کے تحت حج 2017ءکیلئے پابندی لگا دی گئی ہے۔ اب ایسے عازمین سرکاری اسکیم کے تحت حج 2017 ءکیلئے درخواست دینے کے اہل نہیں ہوں گے، تاہم حج بدل ادا کرنے والے عازمین حج کو صرف پرائیویٹ حج سکیم کے تحت درخواست دینے کی اجازت ہوگی۔ یہ فیصلہ وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس میں وزیراعظم کو حج انتظامات 2017 ءکے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سردار محمد یوسف نے اجلاس کو بتایا کہ وزیراعظم نوازشریف کے وڑن کی روشنی میں گزشتہ تین سال کے دوران حج انتظامات کو بہت بہتر بنایا گیا ہے۔ 2013 میں سرکاری سکیم کے تحت 86ہزار 919 درخواستیں آئی تھیں جو 2016 ئ میں بڑھ کر 28ہزار 617 ہوگئیں۔ تین سال میں درخواستوں میں 300 فیصد اضافہ حکومت پر عوام کے اعتماد کا مظہر ہے۔ وزیراعظم نے حج انتظامات کو بہتر بنانے کی تعریف کی اور کہاکہ سردارمحمدیوسف کی سربراہی میں وزارت کی ٹیم نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حاجیوں کی سہولتوں کیلئے اچھے اقدامات کیے گئے ہیں لیکن بہتری کی گنجائش ہر وقت موجود ہوتی ہے۔ لہٰذا وزارت مذہبی امور حج انتظامات کو بہتر بنانے کیلئے مزید اقدامات کرے۔ حج اخراجات کو کم سے کم رکھنے کی کوشش کی جائے۔ سہولتوں کو مزید بہتر کیا جائے۔ وزیراعظم کو بریفنگ میں بتایا گیاکہ حج 2017ئ کے انتظامات کیلئے سعودی حکومت کے ساتھ معاہدہ پر دستخط کر دیئے گئے ہیں۔ حرم شریف میں توسیع کے کام کی وجہ سے پاکستان کا حج کوٹہ کم کرکے ایک لاکھ 43 ہزار 3 سو 68 کردیا تھا۔ اب پاکستان کا حج کوٹہ ایک لاکھ 79 ہزار 2 سو 10 بحال کردیا گیا ہے۔ حاجیوں کیلئے عمارتوں کے حصول کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔ ٹرانسپورٹ اور کھانے کے انتظامات کیے جا رہے ہیں۔ سعودی حکومت کو درخواست کی گئی ہے کہ پاکستان کی موجودہ آبادی کے تناسب سے حج کوٹہ میں کم از کم 15 ہزار کا اضافہ کیا جائے۔ وزیراعظم نے وزارت مذہبی امور کو ہدایت کی کہ کم سے کم لاگت میں زیادہ سے زیادہ سہولتوں کی فراہمی کیلئے اقدامات کیے جائیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ ہوائی اڈوں پر انتظامات، منیٰ، عرفات اور مزدلفہ میں یومیہ تین اوقات کا کھانا فراہم کرنے، سفر اور رہائش کی معیاری سہولت فراہم کرنے پر خصوصی توجہ دی جائے۔ وزیراعظم نے یقین دلایا کہ حکومت اللہ تعالیٰ کے مہمانوں کے آرام اور سہولیات کیلئے وزارت کو ہر ممکن سپورٹ فراہم کرے گی۔ وزیراعظم نے کہا کہ وزارت مذہبی امور حج انتظامات کے کام کو محض سرکاری ڈیوٹی سمجھ کر ادا نہ کرے بلکہ مذہبی جذبے کے ساتھ یہ فریضہ انجام دے۔ میٹنگ میں وزیراعظم کے سیکرٹری فواد حسن فواد اور سیکرٹری مذہبی امور چودھری خالد مسعود سمیت اعلیٰ افسروں نے شرکت کی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain