Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • پٹرول کی قیمت میں 4 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے فی لیٹر کمی کا فیصلہ
    • وزیراعظم کی پی پی کو گلگت بلتستان اسمبلی میں حکومت بنانے کی دعوت
    • ایوان صدر کیلیے 2 ارب، وزیراعظم پبلک آفس کیلیے 92 کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز
    • ٹرمپ کے ساتھ مکمل اتفاق، ایران کبھی جوہری ہتھیار حاصل نہیں کر سکے گا: نتن یاہو
    • گلبرٹو مورا نے رقم کی تاریخ، فیفا ورلڈ کپ میں میکسیکو کی نمائندگی کرنے والے کم عمر ترین کھلاڑی بنے
    • نیپال،مسافر بس گہری کھائی میں جا گری، آٹھ ہلاک، 16 زخمی
    • ممتا بنرجی کے خلاف مقدمہ درج، انتخابی مہم میں اشتعال انگیز بیان دینے کا الزام
    • کین ولیمسن کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
    • سولرپینلز پر ٹیکس نہیں لگایا جارہا ہے، ایف بی آر حکام
    • ملاقات یا ڈیل پر دستخط کرنے سے ایرانی منجمد فنڈ بحال نہیں ہوں گے: امریکی نائب صدر
    • امپورٹ کی جانیوالی گاڑیوں پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی عائد کرنےکا فیصلہ
    • دنیا بھر میں فیس بک کی سروس متاثر، صارفین کو مشکلات کا سامنا
    • ایلون مسک دنیا کا پہلا کھرب پتی بننے کے قریب
    • موٹر وے حادثہ سابق سینیٹر تاج آفریدی انتقال کر گئے
    •  بجٹ اجلاس:  18 ہزار ارب روپے سے زائد کا وفاقی بجٹ پیش
    • لاہور: ایکسپائر سیرپ برآمد، فوڈ سیفٹی اتھارٹی نے سویٹ کریم سیل کر دیا
    • ایک لاکھ بھارتیوں نے جعلی ڈگریوں سے امریکی H-1B ویزا حاصل کیا
    • ماس ٹرانزٹ سسٹم، ٹرانسپورٹ پر مفت سفر کی سہولت ختم
    • کین ولیمسن نے بین انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا
    • سعودی عرب میں حضرت عمرؓ کے نام کی تحریروں والے پتھر دریافت
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    20ہزار سکولوں کو سولر پینل کے ذریعے روشن کیا جائے گا

    By Daily Khabrainمارچ 17, 2017
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    shahbaz shareef
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس منعقد ہوا جس میں وفاقی وزارت تعلیم کے ادارے اکیڈمی آف ایجوکیشنل پلاننگ اینڈ مینجمنٹ کی جانب سے جاری کردہ پاکستان اور چاروں صوبوں کے تعلیمی اعداد و شمار کی رپورٹ 2015-16ءکے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ سیکرٹری سکولز ایجوکیشن نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ رپورٹ میں پیش کئے گئے اعدادو شمار کے مطابق پنجاب حکومت نے تعلیم کے شعبہ میں پاکستان کی تمام اکائیوں پر سبقت لی ہے۔ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے تعلیم کے میدان میں پنجاب کی حکومت کی شاندار کارکردگی پر پوری ٹیم کو مبارکباد اور شاباش دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت نے سکولوں میں اربوںروپے سے عدم دستیاب سہولتوں کی فراہمی یقینی بنائی ہے اور گزشتہ تین سال کے دوران پنجاب حکومت کے اقدامات سے سکولوں میں شرح داخلہ میں نمایاں اضافہ اور ڈراپ آ¶ٹ کی شرح میں نمایاں کمی آئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سکولوں سے باہر بچوں کو سکولوں میں لانے پر فوکس کرنا ہے اور اس ضمن میں تسلسل کے ساتھ پائیدار بنیادوں پر اقدامات جاری رکھنا ہوں گے ۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ پنجاب میں ہر سطح پر میرٹ پالیسی اپنائی گئی ہے۔ سکولوں میں اساتذہ کی کمی دور کرنے کے لئے گزشتہ 8 برس کے دوران 2 لاکھ سے زائد باصلاحیت ٹیچرمیرٹ پر بھرتی کئے گئے ہیں۔ سکولوں میں ہزاروں اضافی کمروں کی تعمیر کا کام بھی تیزی سے جاری ہے جبکہ مارچ 2018ءتک صوبے کے تمام سکولوں کی چاردیواری کا کام مکمل ہو جائے گا۔ بجلی سے محروم سکولوں کو سولر پینلز کے ذریعے روشن کرنے کا پروگرام مرتب کیا گیا ہے ۔ ”خادم پنجاب اجالا پروگرام“ کے تحت 20 ہزارسکولوں کو روشن کیا جائے گا جبکہ صوبے کے تمام سکولوں میں ٹیبلٹس کی فراہمی کا پروگرام جاری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اینٹوں کے بھٹوں پر کام کرنے والے بچوں کے ہاتھ میں قلم اور کتاب دی گئی ہے۔83 ہزار بچوں کو چائلڈ لیبر سے نکال کر سکولوں میںداخل کرایا گیا ہے ۔ گارا اور مٹی ان معصوم ہاتھوں کا مقدر نہیں اورآج قوم کے یہ بچے پنجاب حکومت کا وظیفہ بھی حاصل کر رہے ہیں اور علم بھی۔ وزیراعلیٰ نے فروغ تعلیم کے لئے کئے گئے فیصلوں پر سوفیصد عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ سروے رپورٹ کے نتائج حوصلہ افزاءہیں تا ہم اس کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کرایا جائے۔ اجلاس میں سکولوں میں انرولمنٹ بڑھانے کے لئے متعدد تجاویز اور سفارشات کی بھی منظوری دی گئی۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے پاکستان میں برطانیہ کے ہائی کمشنر تھامس ڈریونے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور ، پاک برطانیہ تعلقات کے فروغ اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ برطانوی ہائی کمشنر نے لاہو رمیں پی ایس ایل کے فائنل میچ کے کامیاب انعقاد پر وزیراعلیٰ شہبازشریف کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ لاہور میں پرامن ماحول میں فائنل میچ کا کریڈٹ آپ کی غیرمعمولی صلاحیتوں کو جاتا ہے اور وزیراعلیٰ شہبازشریف اور ان کی پوری ٹیم نے دن رات ایک کرکے بڑے ایونٹ کو کامیاب بنایا، وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فائنل میچ کا کامیاب او رپرامن انعقاد پاکستان کی فتح اور امن دشمنوں کی شکست ہے۔ اس میچ سے پرعزم پاکستانیوں کا جذبہ اور حوصلہ مزید بلند ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم کا عزم دہشت گردی کے خاتمے کیلئے انتہائی مضبوط ہے اور فائنل میچ کا لاہور میں کامیاب انعقاد دہشت گردوں کیلئے ایک سخت پیغام ہے کہ قائداعظم ؒ کے پاکستان میں انتہاپسندانہ سوچ کی کوئی جگہ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی قوم کی قربانیاں لازوال ہیں اور دہشت گردی کے ناسور سے نمٹنے کے لئے پوری قوم یکجا ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ پاکستان اوربرطانےہ ترقی اورخوشحالی کے سفر مےں اہم پارٹنرز ہےں۔ پنجاب مےں تعلےم،صحت اورسکل ڈوےلپمنٹ کے شعبوں مےں بہتری کےلئے برطانےہ کے تعاون کو قدر کی نگاہ سے دےکھتے ہےں۔ پاکستان برطانیہ کے تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے اور پاکستان اور برطانیہ کے درمیان ترقی و خوشحالی کے سفر میں شراکت داری آنے والے وقت میں مزید مضبوط ہوگی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں صوبے میں ای لائبریریوں کے قیام کے پروگرام پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت صوبے کے مختلف شہروں میں سٹیٹ آف دی آرٹ ای لائبریریاں قائم کر رہی ہے ،ان لائبریریوں میں شہریوں کو بہترین ماحول میں مطالعہ کے مواقع میسر آئیں گے اور کتب بینی کا دم توڑتا کلچر بحال ہو گا ۔ انہوں نے کہا کہ فروغ تعلیم کے حوالے سے بھی ای لائبریریوں کے قیام کا منصوبہ نہایت اہمیت کا حامل ہے ،اس لئے منصوبے پر تےزرفتاری سے کام کےا جائے ۔وزےراعلیٰ نے ہدایت کی کہ ای لائبریریوں میںبین الاقوامی اخبارات رکھے جائیں اور21 ای لائبریریوں کے قیام کے بعد پارکوں میں لائبریریوں کے قیام کا پلان بھی پیش کیا جائے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ ان لائبریریوں کو چلانے کا بہترین مینجمنٹ ماڈل ہونا چاہیئے۔ مشیر ڈاکٹر عمر سیف نے ای لائبریریوں کے قیام کے منصوبے پرپیشرفت بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ای لائبریریوں میں ڈیجیٹل کتابےں رکھی جائیں گی۔ ناول ، میگزین اور اخبارات بھی ان لائبریریوں میں موجود ہوںگے جبکہ آن لائن رسالوں کی سہولت بھی ہو گی ۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے آج یہاں وفاقی وزیر مملکت و چیئرپرسن بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام ماروی میمن نے ملاقات کی جس میں انتہائی کم وسیلہ خاندانوں کی مدد کیلئے جاری پروگرامز خصوصاً وسیلہ تعلیم پروگرام کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انتہائی کم وسیلہ خاندانوں کو ریلیف فراہم کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے اور یہی وجہ ہے کہ وزیراعظم محمد نوازشریف کی قیادت میں مسلم لیگ (ن) کی حکومت کم وسیلہ خاندانوں کا معیار زندگی بلند کرنے کیلئے اربوں روپے صرف کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں کم وسیلہ طبقات کیلئے جاری سماجی پروگراموں کو ایک چھت تلے یکجا کرنے کیلئے پنجاب سوشل پروٹیکشن اتھارٹی بنائی گئی ہے جس سے سماجی پروگراموں کی افادیت اور اس کا دائرہ کار بڑھانے میں بڑی مدد مل رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی فلاح و بہبود اور ان کا معیار زندگی بلند کرنا حکومت کی ترجیحات ہیں۔ صوبے میں وسیلہ تعلیم پروگرام کا دائرہ کارمزید بڑھایا جائے تاکہ اس پروگرام سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھایا جاسکے۔ چیئرپرسن بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام ماروی میمن نے پروگرام کے تحت کم وسیلہ خاندانوں کو ریلیف کی فراہمی خصوصاً وسیلہ تعلیم پروگرام پر پیش رفت کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ وسیلہ تعلیم پروگرام اس وقت پنجاب کے 7 اضلاع میں جاری ہے اور وسیلہ تعلیم پروگرام کا دائرہ کار بڑھانے کیلئے فوری اقدامات کریں گے۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے سینئر صحافی عمران شیخ کی والدہ اور سینئر صحافی وسابق جوائنٹ سیکرٹری لاہور پریس کلب صائمہ نواز کے والد کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے فےصل آباد کے علاقے ملت ٹاو¿ن مےں 14سالہ لڑکے کے قتل کے واقعہ کانوٹس لےتے ہوئے سی پی او فےصل آباد سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔وزےراعلیٰ نے ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دےتے ہوئے کہا ہے کہ ملزمان کےخلاف مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی عمل مےں لائی جائے اور مقتول لڑکے کے خاندان کو ہر قےمت پر انصاف فراہم کےا جائے۔انہوںنے کہا کہ ملزم 24گھنٹے مےں ہر صورت گرفتار کےے جائےں۔

    Daily Khabrain

    Keep Reading

    وزیراعظم کی پی پی کو گلگت بلتستان اسمبلی میں حکومت بنانے کی دعوت

    ایوان صدر کیلیے 2 ارب، وزیراعظم پبلک آفس کیلیے 92 کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز

    گلبرٹو مورا نے رقم کی تاریخ، فیفا ورلڈ کپ میں میکسیکو کی نمائندگی کرنے والے کم عمر ترین کھلاڑی بنے

    تازہ ترین

    وزیراعظم کی پی پی کو گلگت بلتستان اسمبلی میں حکومت بنانے کی دعوت

    ایوان صدر کیلیے 2 ارب، وزیراعظم پبلک آفس کیلیے 92 کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز

    گلبرٹو مورا نے رقم کی تاریخ، فیفا ورلڈ کپ میں میکسیکو کی نمائندگی کرنے والے کم عمر ترین کھلاڑی بنے

    نیپال،مسافر بس گہری کھائی میں جا گری، آٹھ ہلاک، 16 زخمی

    کین ولیمسن کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

    Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    • کالم
    • صحت
    • دلچسپ و عجیب
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • بزنس
    • شوبز
    • کھیل
    • انٹر نیشنل
    • پاکستان
    © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.