تازہ تر ین

بھارت ہٹ دھرمی پر قائم, اہم معاملات پر بات کرنے سے انکار

اسلام آباد(نامہ نگار خصوصی)سندھ طاس معاہدے پر پاکستان اور بھارت میں ہونے والے مذاکرات کا پہلا سیشن ختم ہوگیا۔ مذاکرات کے دوران پاکستان نے بھارت کے رتلے ڈیم کا معاملہ عالمی ثالثی عدالت میں اٹھانے کا عندیہ دے دیا جبکہ بھارتی وفد نے کشن گنگا اور رتلے ڈیم کے ڈیزائن دکھانے اور متنازعہ ڈیموں پر بات کرنے سے انکار کردیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سندھ طاس معاہدے پر پاکستان اور بھارت کے مذاکرات اسلام آباد میں ہوئے۔ اجلاس کے دوران پاکستان نے بھارت کے رتلے پن بجلی منصوبے پر اعتراض اٹھایا اور اس پر مزید کوئی بات چیت کرنے سے انکار کرتے ہوئے اس معاملے کو عالمی ثالثی عدالت لے جانے کا عندیہ دیا۔ پاکستان نے بھارت کے مزید تین پن بجلی منصوبوں پر بھی اعتراض اٹھایا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ طاس معاہدے کو مد نظر رکھتے ہوئے پاکستان نے تینوں ڈیموں کے ڈیزائنوں پر اعتراضات اٹھائے لیکن بھارت کی طرف سے کوئی ٹھوس جواب سامنے نہیں آسکا۔ پاکستانی حکام پر امید ہیں کہ اس معاملے پر بھارت کسی حد تک پاکستان کے اعتراضات کو تسلیم کر سکتا ہے۔دوسری جانب بھارتی وفد نے روایتی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اجلاس کے دوران متنازعہ ڈیموں پر بات کرنے سے انکار کردیا۔ بھارتی وفد نے موقف اختیار کیا چونکہ اجلاس کے مینڈیٹ میں یہ بات شامل نہیں ہے اس لیے اس پر کوئی بات نہیں کریں گے بلکہ اجلاس کے مینڈیٹ کے مطابق صرف پانی کی تقسیم پر بات کریں گے۔ اجلاس کے دوران بھارت نے کشن گنگا اور رتلے ڈیم کے ڈیزائن بھی نہیں دکھائے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مذاکرات کے پہلے سیشن میں فریقین نے بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق کیا اور اجلاس کل ہونے والے دوسرے سیشن تک کیلئے ملتوی کردیا۔
اسلام آباد(آئی این پی) وزیر دفاع، پانی وبجلی خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ پاک افغان سرحد انسانی ہمدردی کی بنیاد پر کھولی گئی اگر دوبارہ افغانستان کی طرف سے دہشت گردی ہوئی تو بارڈر دوبارہ بند کر دیں گے ، کشن گنگا اور رتلے پاور منصوبے پر پاکستان اور بھارت کے درمیان مذاکرات آئندہ ماہ امریکہ میں ہو گے۔ پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاک افغان سرحد سے صرف پاکستان اور افغانستان میں ہی تجارت نہیں ہوئی بلکہ یہ تجارت وسط ایشیائی ریاستوں تک جاتی ہے، ہم نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر سرحد کھولی ہے تاکہ ہمارا کوئی بھائی بھوکا نہ رہے تاہم اگر افغانستان کی طرف سے دوبارہ دہشت گردی ہوئی تو سرحد دوبارہ بند کردیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مینجمنٹ کے معاملے افغانستان ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کررہا ہے ، افغانستان کے ساتھ ملحقہ بارڈر کو کھلا نہیں چھوڑ سکتے ، ہم نے بارڈر بند کرنے کے بعد اپنے علاقہ کا آڈٹ کر لیا ہے اور بچے کھچے دہشت گردوں کا بھی خاتمہ کریں گے اب دہشت گردی کے مکمل خاتمے کےلئے سرحد کا مستقل حل نکالنا ضروری ہے ۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ ہمارا واضح موقف ہے کہ ہم اپنی عوام کو دہشت گردوں کے رحم وکرم پر نہیں چھوڑ سکتے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی سیاستدانوں کی طرف سے دریاﺅں کا پانی روکنے کے نعرے سیاسی تھے جن دریاﺅں کے پانی روکنے کا کہا گیا ان میں پانی نہیں آتا، دونوں ممالک سندھ طاس معاہدے کی پاسداری کرنا چاہتے ہیں، رتلے ڈیم ابھی ابتدائی مرحل پر ہے، کمیشن کی سطح پر کرنے والے مذاکرات ہی پکل ولے، لوئر مکناہی اور میسار سکے ڈیزائنز پر بات ہوگی جبکہ رتلے اور کشن گنگا پاور منصوبے کے حوالے سے عالمی بینک کی ثالثی پر آئندہ ماہ کی 11،12اور13تاریخ پاکستان اور بھارت کے درمیان سیکرٹری سطح کے مذاکرات امریکہ میں ہوں گے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain