بغداد، دمشق، کابل، صنعا (نیوز ایجنسیاں) شام کی سرکاری فورسز نے دارالحکومت دمشق کے باغیوں کے زیر قبضہ آنے والے بعض علاقوں پر دوبارہ کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔شامی باغیوں نے دمشق کے قلعہ نما علاقے جوبر اور اس کے نواح میں واقع عمارتوں پر ہفتے کی شباچانک حملہ کر کے قبضہ کر لیا تھا۔جوبر میں گذشتہ دو روز کی لڑائی میں طرفین کا بھاری جانی نقصان ہوا ہے۔یہ علاقہ دمشق قدم کی فصیل سے صرف دو کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔یہاں باغی جنگجوو¿ں نے زیر زمین سرنگوں کے ذریعے گھس کر دھاوا بولا تھا اور خودکش بم دھماکوں کیے تھے جس کے بعد انھوں نے بہت سی عمارتوں پر قبضہ کر لیا تھا۔عرب ٹی وی کے مطابق برطانیہ میں قائم شامی رصدگاہ برائے انسانی حقوق نے ایک بیان میں بتایا کہ لڑائی میں 26 فوجی اور حکومت نواز مسلح افراد جبکہ 21 باغی ہلاک ہوگئے ۔فریقین کے درمیان پیر کو بھی لڑائی جاری تھی۔شام میں گذشتہ چھے سال سے جاری خانہ جنگی میں یہ پہلا موقع ہے کہ باغی گروپوں نے اس طرح دارالحکومت میں ایک بھرپور حملے کے ساتھ در اندازی کی ہے۔ عراق کے دارالحکومت بغداد میں کار بم دھماکے میں 23افرادہلاک جبکہ 45زخمی ہوگئے ۔زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ، مصروف گلی میں دھماکا ہونے کے باعث خاصا مالی نقصان بھی ہوا ،ادھر داعش نے موصل سے پولیس کرنل اور آٹھ افسروں کو اغوا کرلیا۔عرب میڈیا کے مطابق عراقی پولیس نے گزشتہ روز بتایاکہ عراقی دارالحکومت بغداد کے جنوبی ضلع امل میں ہونیوالے کار بم دھماکے میں پینتالیس سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے۔ ہلاک ہونیوالوں کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے۔ پولیس کے مطابق مصروف گلی میں دھماکا ہونے کے باعث خاصا مالی نقصان بھی ہوا ۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ۔ادھر موصل میں داعش نے عراقی پولیس کے کرنل سمیت نو پولیس افسران کو اغوا کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔ یمن میں قانونی حکومت کی عمل داری کی بحالی کے لیے جنگ آزما عرب اتحاد نے حوثی باغیوں کے چلائے گئے ایک بیلسٹک میزائل کو مار گرایا۔میزائل سے سعودی عرب کے سرحدی شہر جازان کو ہدف بنانے کی کوشش کی گئی تھی۔میڈیارپورٹس کے مطابق اس ناکام میزائل حملے سے ایک روز قبل ہی سعودی سکیورٹی فورسز نے یمن سے مملکت کے سرحدی علاقے میں دراندازی کی کوشش کرنے والے تین افراد کو ہلاک کردیا تھا۔ عرب اتحاد نے 16 مارچ کو یمن کے صوبے الذباب کے شہر تعز میں یمنی فوج کی چوکی کی جانب چلائے گئے ایک بیلسٹک میزائل کو ناکارہ بنا دیا تھا۔ افغانستان میں ڈرون حملوں اور سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں طالبان کے نائب گورنرسمیت 50سے زائد عسکریت پسند ہلا ک ہوگئے۔افغان میڈیا کے مطابق مشرقی صوبہ پکتیکا میں امریکی ڈرون حملوں میں چارکمانڈروں سمیت 33عسکریت پسند ہلاک ہوگئے۔صوبائی گورنر کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیاہے کہ ایک ڈرون حملہ تنگی ایریا میں کیا گیا جس میں 27جنگجو مارے گئے۔ان میں دو معروف کمانڈربھی شامل تھے۔حکام کے مطابق ڈرون حملہ اس وقت کیا گیا جب جنگجو اپنے ایک ساتھی کی نمازجنازہ اداکررہے تھے۔صوبہ کپیسا میں افغان فورسز کی بمباری میں طالبان کے نائب صوبائی گورنر سمیت 9عسکریت پسند ہلا ک ہوگئے۔افغان فوج کے مطابق اس علاقے میں طالبان کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری ہیں۔شمالی صوبہ جوزجان میںسیکیورٹی فورسز نے داعش کے 8جنگجو¶ں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیاہے۔حکام نے بتایا ہے کہ مرنے والوں میں دو کمانڈر بھی شامل ہیں۔صوبہ لوگر میں ایک جھڑپ میں تین طالبان کی ہلاکت کا دعویٰ کیا گیاہے۔اسی طرح لغمان میں ایک فضائی حملے میں متعدد جنگجووں کی ہلاکت کی کا دعویٰ کیا گیاہے۔یہ حملہ لغمان کے علاقہ علینگر میں کیا گیا۔
بریکنگ نیوز
- ٹرین سروس معطل، جعفر ایکسپریس دوسرے روز بھی پشاور نہ پہنچ سکی
- پاکستان میں محرم الحرام کا چاند کب نظر آئیگا؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی
- پی ٹی آئی نے رابطہ کمیٹی ارکان کو ناراض ایم پی ایز سے رابطوں سے روک دیا
- ایزی پیسہ سروسز میں خلل، صارفین کو مشکلات کا سامنا
- سعودی عرب میں سیکڑوں نئے آثارِ قدیمہ دریافت، حضرت عمر فاروقؓ کے نام والا کتبہ بھی شامل
- گرمی کی شدید ترین لہر میں جہاں زندگی مفلوج ہو گئی ہے وہاں چرند پرند بھی پانی اور سائے کیلئے کسی ٹھنڈی جگہ میں پناہ لئے ہوتے ہیں
- یونیسکو فورم میں ممتاز زہرہ بلوچ کا پاکستان کے ثقافتی ورثے پر زور
- برطانوی وزیرِ دفاع کا فوجی اخراجات پر وزیرِاعظم سے اختلاف، استعفیٰ دے دیا
- کینیڈا کا جعلی پائلٹ گرفتار 17 سال میں بغیر لائسنس 20 لاکھ ڈالر کمائے
- چھاچھرو میں اونٹنی کی آنکھیں نکالنے کا دلخراش واقعہ، 2 ملزمان گرفتار
- چین میں دھماکا، 7 افراد ہلاک 17 زخمی
- زیدان اقبال فیفا ورلڈ کپ میں پاکستانی نژاد پہلے کھلاڑی بن گئے۔
- پنجاب بھر میں محرم الحرام کے دوران دفعہ 144 نافذ
- ایرانی ٹیم نے ورلڈ کپ آمد پر 168 بیجز پہن کر اسکول حملے کے متاثرین کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔
- کراچی چڑیا گھر میں شیر کے بچے، چیمپینزی کی صحت غیر تسلی بخش
- عہدہ ختم تو اہمیت ختم
- گرین بسوں میں مفت سفر ختم کیا جائے، شہری کا وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے کرایہ 50 روپے مقرر کرنے کا حیران کن مطالبہ
- جو روٹ کپتان ، انگلینڈ نے دوسرے ٹیسٹ کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
- ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں اور بعض مقامات پر ژالہ باری کی پیشگوئی
- حج 2027ء کیلئے تیاریاں شروع کر دی گئیں