Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • ٹرین سروس معطل، جعفر ایکسپریس دوسرے روز بھی پشاور نہ پہنچ سکی
    • پاکستان میں محرم الحرام کا چاند کب نظر آئیگا؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی
    • پی ٹی آئی نے رابطہ کمیٹی ارکان کو ناراض ایم پی ایز سے رابطوں سے روک دیا
    • ایزی پیسہ سروسز میں خلل، صارفین کو مشکلات کا سامنا
    • سعودی عرب میں سیکڑوں نئے آثارِ قدیمہ دریافت، حضرت عمر فاروقؓ کے نام والا کتبہ بھی شامل
    • گرمی کی شدید ترین لہر میں جہاں زندگی مفلوج ہو گئی ہے وہاں چرند پرند بھی پانی اور سائے کیلئے کسی ٹھنڈی جگہ میں پناہ لئے ہوتے ہیں
    • یونیسکو فورم میں ممتاز زہرہ بلوچ کا پاکستان کے ثقافتی ورثے پر زور
    • برطانوی وزیرِ دفاع کا فوجی اخراجات پر وزیرِاعظم سے اختلاف، استعفیٰ دے دیا
    • کینیڈا کا جعلی پائلٹ گرفتار 17 سال میں بغیر لائسنس 20 لاکھ ڈالر کمائے
    • چھاچھرو میں اونٹنی کی آنکھیں نکالنے کا دلخراش واقعہ، 2 ملزمان گرفتار
    • چین میں دھماکا، 7 افراد ہلاک 17 زخمی
    • زیدان اقبال فیفا ورلڈ کپ میں پاکستانی نژاد پہلے کھلاڑی بن گئے۔
    • پنجاب بھر میں محرم الحرام کے دوران دفعہ 144 نافذ
    • ایرانی ٹیم نے ورلڈ کپ آمد پر 168 بیجز پہن کر اسکول حملے کے متاثرین کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔
    • کراچی چڑیا گھر میں شیر کے بچے، چیمپینزی کی صحت غیر تسلی بخش
    • عہدہ ختم تو اہمیت ختم
    • گرین بسوں میں مفت سفر ختم کیا جائے، شہری کا وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے کرایہ 50 روپے مقرر کرنے کا حیران کن مطالبہ
    • جو روٹ کپتان ، انگلینڈ نے دوسرے ٹیسٹ کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
    • ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں اور بعض مقامات پر ژالہ باری کی پیشگوئی
    • حج 2027ء کیلئے تیاریاں شروع کر دی گئیں
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    بابری مسجد کا معاملہ عدالت کے باہر حل کرنے کا مشورہ

    By Daily Khabrainمارچ 22, 2017
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    ممبئی(آئی این پی) بھارتی سپریم کورٹ انتہا پسندوں کے سامنے بے بس ہوگئی، مسلمانوں کی عبادت گاہ بابری مسجد کو شہید کرنے کے کیس میں گھٹنے ٹیک دیئے، سپریم کورٹ نے بابری مسجد اور رام مندر متنازع معاملے کو عدالت سے باہر حل کرنے کا مشورہ دیدیا، بھارتی میڈیا کے مطابق سپریم کورٹ کے چیف جسٹس نے 25سال سے تاخیر کے شکار اس کیس میں رضاکارانہ طور پر خدمات پیش کردیں ہیں، سپریم کورٹ نے بھارتی جنتا پارٹی کے رہنما سبورامیان سوامی کو حکم دیا ہے کہ وہ ایودھیا کیس پر 31مارچ سے پہلے کورٹ سے باہر بات کریں، اور اسے فریقین کی مدد سے مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کی کوشش کریں، ادھر سبورامیان سوامی نے بھارتی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مسجد دریائے سرایو کے کنارے تعمیر کرکے بابری مسجد والی جگہ ہندوو¿ں کو دے دینی چاہئے، بابری مسجد کو 6دسمبر 1992کو انتہا پسند ہندوو¿ں نے شہید کردیاتھا۔ انڈیا کی عدالت عظمیٰ نے ایودھیا میں رام مندر اور بابری مسجد تنازعے پر طرفین کو تجویز دی ہے کہ وہ اس کے حل کے لیے بات چیت کے ذریعے تازہ کوششیں کریں۔سپریم کورٹ نے کہا کہ یہ مذہب اور عقیدے سے وابستہ ‘حساس’ اور جذباتی’ معاملہ ہے۔چیف جسٹس جے ایس ،ھیہر نے سماعت کے دوران کہا کہ اس طرح کے مذہبی مسئلے بات چیت کے ذریعے حل کیے جا سکتے ہیں اور انھوں نے اس معاملے کے قابل قبول حل کے لیے ثالثی کی پیشکش کی۔انھوں نے کہا: ‘یہ مذہب اور جذبات سے وابستہ مسئلے ہیں۔ یہ ایسے مسئلے ہیں جس پر تمام فریقین ساتھ مل کر ایک فیصلے پر پہنچیں اور اس تنازعے کو ختم کریں۔ آپ سب مل بیٹھ کر پرامن مذاکرات کریں۔’خیال رہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے لیڈر سبرامنیم سوامی نے عدالت عظمیٰ میں ایودھیا معاملے کی فوری طور پر سماعت کے لیے درخواست داخل کر رکھی ہے جس کے جواب میں عدالت نے یہ تبصرہ کیا ہے۔سبرامنیم سوامی نے گذشتہ ماہ بی بی سی کے فیس بک لائیو میں کہا تھا کہ ایودھیا میں دو سال کے اندر اندر وہ رام مندر بنوائیں گے اور وہیں بنوائیں گے جہاں وہ پہلے سے موجود ہے۔انھوں نے کہا تھا: ’ہم کہیں اور رام مندر نہیں بنا سکتے کیونکہ یہ عقیدے کا معاملہ ہے۔‘ایودھیا میں رام مندر اور بابری مسجد تنازعے پر سپریم کورٹ کے تازہ مشورے کو بابری مسجد ایکشن کمیٹی نے ٹھکرا دیا ہے جبکہ وزیر قانون اور وشو ہندو پریشد نے اس مشورے کا خیر مقدم کیا ہے۔بابری مسجد ایکشن کمیٹی کے ایک رکن سید قاسم رسول الیاس کا کہنا ہے کہ ‘بات چیت کا مطلب سرینڈر کر دینا ہے۔’انھوں نے بی بی سی سے بات چیت کرتے ہوئے کہا: ‘الہ آباد ہائی کورٹ (2010 کا فیصلہ) کا فیصلہ آنے سے پہلے، وزیر اعظم وی پی سنگھ کے زمانے میں وشو ہندو پریشد کے ساتھ کئی دور کی بات چیت ہوئی لیکن اس کا کوئی نتیجہ نہیں نکلا۔’الیاس نے مزید کہا: ’دوسری بات یہ ہے کہ جب دوسری پارٹی نے یہ کہہ رکھا ہے کہ یہ رام جنم بھومی ہے، یہ ہمارے عقیدے کا حصہ ہے، آپ اس کو چھوڑ دیں تو ہم آگے کیا بات کریں گے؟‘سنہ 2010 میں الہ آباد ہائی کورٹ کی لکھنو¿ بنچ نے فیصلہ سنایا تھا کہ جس جگہ پر رام کی مورتی رکھی ہے وہ وہیں رہے گی اور باقی زمین کو تین برابر حصوں میں تقسیم کیا جائے گا۔اس میں سے ایک حصہ سنی وقف بورڈ کو دینے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔چیف جسٹس نے یہ بھی کہا کہ اگر تمام فریقین چاہیں تو عدالت پرنسپل مذاکرات کار مقرر کرنے کے لیے تیار ہے۔تین رکنی بینچ نے مسٹر سوامی سے کہا کہ وہ اس بارے میں فریقین سے بات کر کے عدالت کو 31 مارچ تک آگاہ کریں۔

    Daily Khabrain

    Keep Reading

    کینیڈا کا جعلی پائلٹ گرفتار 17 سال میں بغیر لائسنس 20 لاکھ ڈالر کمائے

    چین میں دھماکا، 7 افراد ہلاک 17 زخمی

    امریکا نے ایران کی 9 شخصیات اور اداروں پر پابندیاں عائد کردیں

    تازہ ترین

    ایزی پیسہ سروسز میں خلل، صارفین کو مشکلات کا سامنا

    سعودی عرب میں سیکڑوں نئے آثارِ قدیمہ دریافت، حضرت عمر فاروقؓ کے نام والا کتبہ بھی شامل

    گرمی کی شدید ترین لہر میں جہاں زندگی مفلوج ہو گئی ہے وہاں چرند پرند بھی پانی اور سائے کیلئے کسی ٹھنڈی جگہ میں پناہ لئے ہوتے ہیں

    چھاچھرو میں اونٹنی کی آنکھیں نکالنے کا دلخراش واقعہ، 2 ملزمان گرفتار

    چین میں دھماکا، 7 افراد ہلاک 17 زخمی

    Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    • کالم
    • صحت
    • دلچسپ و عجیب
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • بزنس
    • شوبز
    • کھیل
    • انٹر نیشنل
    • پاکستان
    © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.