Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • ٹرمپ کی مزید حملوں کی دھمکی، ایران جھکے گا نہیں:پزشکیان کا اعلان
    • دبئی میں پاکستانی چونسہ آم کی دھوم، ایک ڈبے کی قیمت 50 درہم تک پہنچ گئی
    • ایران امریکا کشیدگی سے سونا 11 ہفتوں کی کم ترین سطح پر
    • تیل کی قیمت میں بڑا اضافہ
    • عورت ہونا جرم ہے؟ مادھوری ڈکشٹ کی نئی فلم نے تہلکہ مچا دیا
    • وہ پرانے آئی فونز جن پر بہت جلد واٹس ایپ استعمال کرنا ممکن نہیں ہوگا
    • دانتوں کی سفیدی بحال کرنے میں مددگار آسان ٹپس
    • ایک اور ملک نے بھارتی آم پر پابندی لگا دی
    • ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر دوبارہ سخت حملے کرنے کا اعلان کردیا
    • مصر کا مردہ فرعون قوم کیلئے اربوں کماتا، ہمارا زندہ فرعون عوام کے اربوں روپے کھا جاتا ہے: محمود اسلم
    • سٹوکس اور ایٹکنسن کی غیر موجودگی، روٹ دوسرے ٹیسٹ میں کپتانی کریں گے
    • آرمی ہیلی کاپٹر مظفرآباد کے قریب گر کر تباہ، تمام اہلکار شہیدہو گئے: آئی ایس پی آر
    • بحرین نےاپنے شہری علاقوں پر ایرانی مزائل حملہ ناکام بنا دیا
    • کراچی میں ہیٹ ویو، درجہ حرارت 48 ڈگری تک پہنچ گیا
    • اشنا شاہ شوہر حمزہ امین کے ساتھ پہلے بچے کی آمد سے قبل بیرون ملک روانہ
    • ٹیلی نار کا پاکستان سے نکلنے کا فیصلہ، ایزی پیسہ میں اپنا حصہ فروخت کرنے کی تیاری
    • ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ نئے کپتان کے لئے شاداب خان سر فہرست
    • ایئر کینیڈا کا پائلٹ مبینہ طور پر 17 سال میں 900 پروازیں بغیر کپتان کے لائسنس کے اڑاتا رہا
    • یو اے ای نے پاکستانی بلیو پاسپورٹ کے حامل افراد کو بورڈنگ سے روک دیا
    • بین اسٹوکس کا حالیہ تنازعہ کے بعد ریٹائرمنٹ پر غور
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    زرداری اور حسین حقانی میں تعلق ، پی پی کے بڑے بڑے برج زمین بو س ہو گئے

    By Daily Khabrainمارچ 24, 2017
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد(ویب ڈیسک)مسلم لیگ (ن) کے سیکرٹری اطلاعات ومرکزی ترجمان سینیٹر مشاہد اللہ خان نے کہا ہے کہ زرداری کو ذہن نشین کر لینا چاھیے کہ وہ بھٹو نہیں زرداری ہیں،کب تک بھٹو اور بے نظیر کا نام استعمال کر کے سیاست کرتے رہیں گے ، آج زرداری حسین حقانی سے بھی لاتعلقی کا اظہار کررہے ہیں حالانکہ انہوںنے حسین حقانی کو چھپا کر ایوان صدر میں رکھا تھا، اب انہیں اس طرح کے بیانات زیب نہیں دیتے، زرداری کہہ رہے ہیں کہ ایبٹ آباد کمیشن کی رپورٹ اسٹیبلشمنٹ نے چھاپنے سے روکا ،اس وقت تو بطور صدر یہ اسٹیبلشمنٹ کے انچارج تھے اور آرمی چیف کی تین سالہ ایکسٹینشن کرتے تھے ، اب کس کا گلہ کرتے ہیں ، ایبٹ آباد واقعہ کے فورا بعد امریکی اخبار میں زرداری کا مبارکبادی مضمون شائع ہوا ، ان کے وزیراعظم گیلانی نے ایبٹ آباد واقعہ کو فتح مبین قرار دیا ،اب عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی کوشش نہ کریں، مان جائیں کہ حسین حقانی ان کا آدمی ہے۔ لندن سے آئی این پی سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے مشاہد اللہ خان نے کہا کہ سابق صدر آصف علی زرداری چھوٹی اور بے سرویا باتیں کر کے آئندہ الیکشن سے قبل پیپلزپارٹی کا تباہ حال امیج بحال کرنا چاہتے ہیں ، لیکن پاکستانی عوام جانتے ہیں کہ زرداری نہ صرف کرپٹ ہیں بلکہ اپنے کرپٹ دوستوں کا تحفظ بھی کرتے ہیں جس کی مثال ڈاکٹر عاصم اور ماڈل ایان علی ہیں ، ڈاکٹر عاصم کرپشن کیس میں اندر ہوا تو زردای نے اسے پی پی پی کراچی ڈویژن کا صدر بنا دیا ، ایان علی کو ڈالروں سمیت ایئرپورٹ چھوڑنے زرداری کا پی آر اورحمان ملک کا بھائی چھوڑنے آیا تھا کیا زرداری ان سے بھی اظہار لاتعلقی کریں گے ۔ آصف علی زرداری لایعنی باتیں کر کے کس کو بے وقوف بنانے کی کوشش کر رہے ہیں ان کا اصل مسئلہ آئندہ عام انتخابات میں ان کی پارٹی کی پوزیشن خراب ہے ، کراچی اور سندھ میں بھی ان کی حکومت کی بری کارکردگی کی وجہ سے عوام ان سے شدید حائف ہیں ، اب وہ ایسی باتیں کر کے جن کا کوئی سر پیر نہیں اپنی پارٹی میں جان ڈالنا چاہتے ہیں لیکن ایسا ممکن نہیں کیونکہ پاکستان اور سندھ کے عوام زرداری کو اچھی طرح پہچانتے ہیں ، زرداری کی خام خیالی ہے کہ وہ جھوٹ بول کر عوام کو گمراہ کر سکتے ہیں ، عوام کا حافظہ اتنا کمزور نہیں کہ وہ کل کی بات بھول جائیں جب 2013کے عام انتخابات میں زرداری اور ان کی حکومت کی کرپشن کی وجہ سے ان کے ٹکٹ یافتہ امیدوار بھی اپنی انتخابی مہم کے پوسٹروں اور بینروں پر زرداری کا نام اور تصویر چھاپنے سے گریز کرتے تھے ۔ وہ زرداری آج ہمیں یہ کہہ رہا ہے کہ انہوں نے انتخابی نتائج تسلیم کر کے مہربانی کی ۔ زرداری کو ذہن میں رکھنا چاہیے کہ وہ بھٹو نہیں زرداری ہے اور اب کب تک بھٹو اور بے نظیر کا نام استعمال کر کے سیاست کرتے رہیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ آج زرداری حسین حقانی سے بھی لاتعلقی کا اظہار کررہے ہیں یہ وہی آصف زرداری ہیں جنہوں نے حسین حقانی کو چھپا کر ایوان صدر میں رکھا تھا اب انہیں اس طرح کے بیانات زیب نہیں دیتے ۔ انہوں نے کہا کہ سابق صدور مشرف اور زرداری نے اپنے دور اقتدار میں پاکستان کی معیشت اور سلامتی کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ، ان دونوں کے گند کو ہمارے قائد نوازشریف نے آکر صاف کیا اور ملک کو نئے سرے سے ترقی کی راہ پر گامزن کیا ۔انہوں نے کہا کہ سندھ میں زرداری حکومت نے کرپشن کے ریکارڈ توڑ ڈالے ہیں ، کراچی کو کچرے سے بھر دیا سندھ اور کراچی میں تعمیر وترقی کا نام ونشان نہیں ۔انہوں نے سوائے کرپشن کے سندھ کو کچھ نہیں دیا ۔انہوں نے کہا کہ زرداری کہتے ہیں کہ انہیں بدنام کرنے کے لئے ایان علی سے جوڑا جا رہا ہے بھلا انہیں بدنام کرنے کی کسی کو کیا ضرورت ہے ، اس معاملے میں خاموش ہی رہیں تو اچھا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اب زرداری کہہ رہے ہیں کہ ایبٹ آباد کمیشن کی رپورٹ اسٹیبلشمنٹ نے چھاپنے سے روکا اس وقت تو بطور صدر یہ اسٹیبلشمنٹ کے انچارج تھے اور آرمی چیف کی تین سالہ ایکٹینشن کرتے تھے ، اب کس کا گلہ کرتے ہیں ، ایبٹ آباد واقعہ ان کے دور میں ہوا جس کے فورا بعد امریکی اخبار میں زرداری کا مبارکبادی مضمون شائع ہوا جبکہ ان کے وزیراعظم گیلانی نے ایبٹ آباد واقعہ کو فتح مبین قرار دیا ۔زرداری اب عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی کوشش نہ کریں مان جائیں کہ حسین حقانی ان کا آدمی ہے ۔

    Daily Khabrain

    Keep Reading

    مصر کا مردہ فرعون قوم کیلئے اربوں کماتا، ہمارا زندہ فرعون عوام کے اربوں روپے کھا جاتا ہے: محمود اسلم

    سٹوکس اور ایٹکنسن کی غیر موجودگی، روٹ دوسرے ٹیسٹ میں کپتانی کریں گے

    آرمی ہیلی کاپٹر مظفرآباد کے قریب گر کر تباہ، تمام اہلکار شہیدہو گئے: آئی ایس پی آر

    تازہ ترین

    تیل کی قیمت میں بڑا اضافہ

    ایک اور ملک نے بھارتی آم پر پابندی لگا دی

    جی بی الیکشن میں پیپلز پارٹی کی کامیابی؛ وزیراعظم کی صدر زرداری اور بلاول کو مبارکباد

    جی بی اے 6 ہنزہ میں پی ٹی آئی حمایت یافتہ نیک نام کریم نے میدان مار لیا

    گلگت بلتستان انتخابات ، پیپلز پارٹی 10 ، مسلم لیگ ن 4 ، پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ ایک، 6 نشستوں پر آزاد امیدوار کامیاب

    Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    • کالم
    • صحت
    • دلچسپ و عجیب
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • بزنس
    • شوبز
    • کھیل
    • انٹر نیشنل
    • پاکستان
    © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.