تازہ تر ین

اسلام آباد میں 25مسلم ممالک کے سفیروں کا اجلاس, گستاخوں کو بھرپور جواب دینے کا اعلان

اسلام آباد(این این آئی‘مانیٹرنگ ڈیسک)سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کا جواب دینے کےلئے اسلامی ممالک کے سفیروں نے پاکستان کی پیش کردہ حکمت عملی پر اصولی طور پر اتفاق کرتے ہوئے معاملہ اقوام متحدہ کے فورم پر اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ جمعرات کو اسلام آباد میں مسلم ممالک کے سفیروں کا اجلاس ہوا جس کی صدارت وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کی۔اجلاس میں سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد اور آزادی اظہار رائے کے نام پر مقدس ہستیوں کے خلاف پروپیگنڈے کا مو¿ثر جواب دینے کے حوالے سے یک نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا۔اجلاس کے شرکا نے اس بات پر اتفاق کیا کہ پوری مسلم امہ اسلام اور حضور اقدسکی حرمت اور وقار کے تحفظ کے لیے متحد ہے۔مسلم ممالک کے سفیروں کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ وزارت خارجہ گستاخانہ مواد کی تشہیر روکنے کے لیے اسٹریٹجی پیپر تیار کرے گی جس میں تمام قانونی اور تکنیکی پہلوو¿ں کو شامل کیا جائے گا، اسٹریٹجی پیپر تمام مسلم ملکوں کے سفیروں کے حوالے کیا جائے گا جس کے بعد وہ اپنی اپنی حکومتوں سے رابطہ کر کے پیپر کے حوالے سے رائے حاصل کریں گے۔یہ فیصلہ کیا گیا کہ عرب لیگ اور او آئی سی کے سیکریٹری جنرلز کو باضابطہ ریفرنس بھیجا جائے گا جس میں سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی موجودگی اور اس کے باعث مسلم امہ کے جذبات کو ٹھیس پہنچنے کا معاملہ اٹھایا جائے گا۔مسلم ممالک سے آراءملنے کے بعد معاملہ اقوام متحدہ کے فورم پر بھی اٹھایا جائے گا، جبکہ مسلم ممالک کی متعلقہ عدالتوں میں قانونی جنگ لڑنے کے امکانات کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کا کہنا تھا کہ مذہب اور مقدس ہستیوں کی بےحرمتی ناقابل برداشت ہے اور دنیا کا کوئی بھی قانون کسی بھی مذہب کی توہین کی اجازت نہیں دیتا۔انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے سب سے زیادہ دہشت گردی کا شکار مسلمانوں کو دہشت گرد قرار دیا جارہا ہے۔چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ دنیا کو اسلام فوبیا سے نکالنے کے لیے مسلم امہ مل کر کوششیں کرنا ہوں گی ¾دنیا مانے کہ مذہب کی بےحرمتی بھی دہشت گردی ہے، مغربی دنیا اسلام اور مسلمانوں کے حوالے سے دہرا معیار نہ اپنائے، ایک طرف مذہبی بےحرمتی کے خلاف قانون سازی ہوتی ہے تو دوسری طرف اسلامی شخصیات کی تضحیک کی جاتی ہے۔مسلم ممالک کے سفیروں نے چوہدری نثار کی طرف سے پیش کردہ حکمت عملی پر اصولی طور پر اتفاق کیا اور معاملے کو اجاگر کرنے کے حوالے سے وزیر داخلہ کو خراج تحسین پیش کیا۔اجلاس میں آذربائیجان، بوسنیا، قازقستان، لبنان، مالدیپ، قطر، صومالیہ، تاجکستان اور ترکی کے سفیروں نے اجلاس میں شرکت کی۔اجلاس میں ازبکستان، الجزائر، بحرین، برونائی دارالسلام، ایران اور سعودی عرب کے سفیروں نے بھی شرکت کی۔اردن، ملائیشیا، کویت، فلسطین، سوڈان، تیونس اور متحدہ عرب امارت کے سفیر بھی اجلاس میں شریک تھے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain