تازہ تر ین

بھارتی سازش ناکام, آرمی چیف کا دبنگ اعلان

راولپنڈی (این این آئی) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر شر پسند عناصر کی موجودگی کے پراپیگنڈہ کا مقصد آزاد جموں و کشمیر میں بدامنی پھیلانا ہے، بھارت اپنے اس مقصد میں کبھی کامیاب نہیں ہو گا، پاک فوج لائن آف کنٹرول کے ساتھ مقیم لوگوں کی سکیورٹی اور تحفظ یقینی بنانے کا سلسلہ جاری رکھے گی۔ انہوں نے علاقہ میں آزاد جموں و کشمیر حکومت کی کوارڈی نیشن سے تعمیر و ترقی کے کام یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف قمر جاوید باجوہ نے جمعہ کو لائن آف کنٹرول پر کیل سیکٹر اور شاردا پوسٹ کا دورہ کیا جنرل آفیسر کمانڈنگ مری میجر جنرل اظہر عباس سے پاک فوج کے سربراہ کو لائن آف کنٹرول کی صورتحال اور حالیہ مہینوں میں بھارت کی جانب سے سیز فائر کی خلاف ورزی کے بارے میں بریفنگ دی۔ چیف آف آرمی سٹاف کو جاری مردم شماری کے عمل میں فوج کی مدد کے بارے میں بھی بتایا گیا۔ آرمی چیف نے آپریشنل تیاریوں کی صورتحال اور سیز فائر کی خلاف ورزیوں کے بھر پور جواب پر پاک فوج کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر شر پسند عناصر کی موجودگی کے پراپیگنڈہ کا مقصد آزاد جموں و کشمیر میں بدامنی پھیلانا ہے۔ بھارت اپنے اس مقصد میں کبھی کامیاب نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ آزاد جموں و کشمیر کے عوام مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور اسکے ایجنڈے سے بخوبی آگاہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج لائن آف کنٹرول کے ساتھ مقیم لوگوں کی سکیورٹی اور تحفظ یقینی بنانے کا سلسلہ جاری رکھے گی۔ انہوں نے علاقہ میں آزاد جموں و کشمیر حکومت کی کوارڈی نیشن سے تعمیر و ترقی کے کام یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ قبل ازیں کور کمانڈر راولپنڈی لیفٹننٹ جنرل ندیم رضا نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain