Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • ٹرمپ کی مزید حملوں کی دھمکی، ایران جھکے گا نہیں:پزشکیان کا اعلان
    • دبئی میں پاکستانی چونسہ آم کی دھوم، ایک ڈبے کی قیمت 50 درہم تک پہنچ گئی
    • ایران امریکا کشیدگی سے سونا 11 ہفتوں کی کم ترین سطح پر
    • تیل کی قیمت میں بڑا اضافہ
    • عورت ہونا جرم ہے؟ مادھوری ڈکشٹ کی نئی فلم نے تہلکہ مچا دیا
    • وہ پرانے آئی فونز جن پر بہت جلد واٹس ایپ استعمال کرنا ممکن نہیں ہوگا
    • دانتوں کی سفیدی بحال کرنے میں مددگار آسان ٹپس
    • ایک اور ملک نے بھارتی آم پر پابندی لگا دی
    • ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر دوبارہ سخت حملے کرنے کا اعلان کردیا
    • مصر کا مردہ فرعون قوم کیلئے اربوں کماتا، ہمارا زندہ فرعون عوام کے اربوں روپے کھا جاتا ہے: محمود اسلم
    • سٹوکس اور ایٹکنسن کی غیر موجودگی، روٹ دوسرے ٹیسٹ میں کپتانی کریں گے
    • آرمی ہیلی کاپٹر مظفرآباد کے قریب گر کر تباہ، تمام اہلکار شہیدہو گئے: آئی ایس پی آر
    • بحرین نےاپنے شہری علاقوں پر ایرانی مزائل حملہ ناکام بنا دیا
    • کراچی میں ہیٹ ویو، درجہ حرارت 48 ڈگری تک پہنچ گیا
    • اشنا شاہ شوہر حمزہ امین کے ساتھ پہلے بچے کی آمد سے قبل بیرون ملک روانہ
    • ٹیلی نار کا پاکستان سے نکلنے کا فیصلہ، ایزی پیسہ میں اپنا حصہ فروخت کرنے کی تیاری
    • ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ نئے کپتان کے لئے شاداب خان سر فہرست
    • ایئر کینیڈا کا پائلٹ مبینہ طور پر 17 سال میں 900 پروازیں بغیر کپتان کے لائسنس کے اڑاتا رہا
    • یو اے ای نے پاکستانی بلیو پاسپورٹ کے حامل افراد کو بورڈنگ سے روک دیا
    • بین اسٹوکس کا حالیہ تنازعہ کے بعد ریٹائرمنٹ پر غور
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    بھارتی حکومت مسئلہ کشمیر پر تنہا کچھ نہیں کرسکتی

    By Daily Khabrainمارچ 25, 2017
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    نئی دہلی (اے این این) بھارت نے ”میں نہ مانوں “ کی رٹ برقرار رکھتے ہوئے مسئلہ کشمیر کے حل کےلئے مذاکرات پر آمادگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ہاتھ بڑھا نے میں پہل کرے تو ہم بھی بات چیت کےلئے تیار ہیں ،پورا ہندوستان کشمیر میں حالات ٹھیک دیکھنا چاہتا ہے ،پچھلی حکومت نے بھی شرط رکھی تھی پاکستان پہلے دہشتگردی ختم کرے پھر بات ہو گی،اب پاکستان اتنا تو کہہ دے وہ دہشتگردوں کی سرگرمیوں پر روک لگانا چاہتا ہے،وہ پہل تو کرے،مسئلہ کشمیر کو حکومت تنہا نہیں سلجھا سکتی وہاں کے عوام اور نوجوانوں کو بھی کردار ادا کرنا ہوگا۔ان خیالات کا اظہار بھارت کے مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے بھارت کے ایوان بالا(راجیہ سبھا) میں کیا جہاں وہ مختلف ارکان پارلیمنٹ کے سوالوں کے جواب دے رہے تھے۔ راج ناتھ سنگھ نے سماج وادی پارٹی کے سکھ رام سنگھ یادو کے سوال سے متعلق جنتا دل کے شرد یادو اور مارکسی کمیونسٹ پارٹی کے سیتارام یچوری کے ضمنی سوالات کے جواب دئیے ۔ یادو نے سنگھ نے کہا کہ مرکزی حکومت صرف بندوق کے بل پر کشمیر مسئلہ کو کیوںحل کرنا چاہتی ہے ، وہ پاکستان سے بات کیوں نہیں کرتی، تو راجناتھ سنگھ نے کہا کہ پچھلی حکومت نے بھی پاکستان کے ساتھ بات چیت کے لئے یہ شرط رکھی تھی کہ وہ پہلے دہشت گردی کی حمایت ختم کرے ۔ انہوں نے کہا، "ہم پاکستان سے بات چیت کرنے کو تیار ہیں لیکن پاکستان بات چیت کے لئے پہلے پہل تو کرے ۔ وہ یہ تو کہے کہ وہ دہشت گردوں کی سرگرمیوں پر لگام لگانا چاہتا ہے ۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ وہ کشمیر کا مسئلہ حل کرنے کے لئے تین بار وہاں گئے ۔ انہوں نے ٹویٹ کر کے بھی اس کی اطلاع دی کہ وہ ارکان پارلیمنٹ کے وفد کی قیادت کرتے ہوئے وہاں گئے ، اس وفد میں یادو اور یچوری بھی ساتھ گئے تھے لیکن حقیقت سب جانتے ہیں کہ وہاں سے الٹے قدم پیچھے آنا پڑا۔ سنگھ کے اس تبصرہ پر کچھ ممبران پارلیمنٹ نے اعتراض بھی کیا۔ سنگھ نے اس وقت کہا کہ وہ آج ایوان کو یہ بات بتانا چاہتے ہیں کہ جب کشمیر کے مختلف گروپوں سے بات چیت ہونی طے ہوئی تو وزیر اعلی محبوبہ مفتی خود اس کے لئے نہیں آئیں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کے مسئلے کو حل کرنے کے لئے انہوں نے ہر قدم اٹھائے لیکن اس مسئلہ کو حکومت تنہا نہیں سلجھا سکتی، اس کے لئے تمام سیاسی جماعتوں اور شہریوں کا بھی تعاون چاہئے ۔اس سے پہلے سکھرام سنگھ یادو کے سوال کا جواب دیتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ پچھلی حکومت نے بھی کشمیر کا مسئلہ حل کرنے کے لئے کئی اقدامات کئے ۔ وہ تنہا اس کا کریڈٹ لینا نہیں چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہاں کے نوجوانوں کو قومی دھارے میں لانے کے لئے 10 ہزار خصوصی پولیس افسر ان تعینات کئے گئے ، پانچ نئی ریزرو بٹالینوں میں 4500 لوگ مقرر کیے گئے اور مرکزی مسلح ٹیم میں 1200 لوگ مقرر کیے گئے اس کے علاوہ ہنر مندی کے فروغ اور روزگار کے لئے اڑان اور اسکول کالج کے ڈراپ آٹ کے لئے حمایت جیسی اسکیمیں شروع کی گئیں۔ یادو نے یہ بھی بتایا کہ سرجیکل اسٹرائک سے پہلے یکم جولائی 2016 سے 30 ستمبر تک 110 دہشت گردانہ واقعات ہوئے اور 34 سیکورٹی جوان اور سات شہری ہلاک ہوئے تھے لیکن یکم اکتوبر 2016 سے 31 دسمبر 2016 تک 87 دہشت گردانہ واقعات ہوئے اور 19 سیکورٹی جوان اور چھ شہریوں کی جانیں گئیں۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ جب کوئی سیکورٹی جوان مارا جاتا ہے تو اس کے جسد خاکی کو باعزت طریقے سے اس کے آبائی گاں بھیجا جاتا ہے اور مقامی ایم پی، ایم ایل اے کے علاوہ ضلع انتظامیہ کو بھی مطلع کیا جاتا ہے اور سرکاری اعزاز کے ساتھ ان کی رسومات ادا کی جاتی ہیں اور شہید کے خاندان کو تقریبا ایک کروڑ روپے دیئے جاتے ہیں۔ ویسے کسی شہید کی جان قیمت روپیوں سے نہیں لگائی جاسکتی۔

    Daily Khabrain

    Keep Reading

    ٹرمپ کی مزید حملوں کی دھمکی، ایران جھکے گا نہیں:پزشکیان کا اعلان

    ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر دوبارہ سخت حملے کرنے کا اعلان کردیا

    ایئر کینیڈا کا پائلٹ مبینہ طور پر 17 سال میں 900 پروازیں بغیر کپتان کے لائسنس کے اڑاتا رہا

    تازہ ترین

    تیل کی قیمت میں بڑا اضافہ

    ایک اور ملک نے بھارتی آم پر پابندی لگا دی

    جی بی الیکشن میں پیپلز پارٹی کی کامیابی؛ وزیراعظم کی صدر زرداری اور بلاول کو مبارکباد

    جی بی اے 6 ہنزہ میں پی ٹی آئی حمایت یافتہ نیک نام کریم نے میدان مار لیا

    گلگت بلتستان انتخابات ، پیپلز پارٹی 10 ، مسلم لیگ ن 4 ، پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ ایک، 6 نشستوں پر آزاد امیدوار کامیاب

    Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    • کالم
    • صحت
    • دلچسپ و عجیب
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • بزنس
    • شوبز
    • کھیل
    • انٹر نیشنل
    • پاکستان
    © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.