تازہ تر ین

نیب کے 4ڈائریکٹر جنرل اپنے ہی جال میں پھنس گئے, دیکھئے بڑی خبر

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نیب کے 4 ڈائریکٹر جنرل نیب کے اپنے قوانین کی زد میں آگئے، لاہور،کراچی، پشاور اور کوئٹہ کے ڈائریکٹر جنرلز کی اپنی تقرریاں خلاف ظابطہ ہوئیں۔ نیب کے چاروں ڈائریکٹر جنرلز کی تقرری مطلوبہ اہلیت اور تجربے کے بغیر کی گئی۔ چاروں ڈی جیز نے اپنی کرسیاں بچانے کیلئے نیب کے وکیل خواجہ حارث کے دفتر میں ڈیرے ڈال لیے۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی رپورٹ میں ڈی جی نیب پشاور میجر ریٹائرڈ شہزاد علیم، ڈی جی نیب لاہور میجر ریٹائرڈ برہان، ڈی جی نیب کوئٹہ میجر ریاٹائرڈ طارق ملک اور ڈی جی نیب کراچی میجر ریٹائرڈ شبیر احمد کا نام ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ڈی جی نیب کراچی کی پوسٹ گریجویٹ ایم بی اے کی ڈگری کا ریکارڈ ہی نہیں، چاروں ڈی جیز سمیت 9 افسران نیب میں اپنے عہدوں پر تاحال خلاف ظابطہ براجمان ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain