تازہ تر ین

یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کا بڑا سکینڈل بے نقاب

لاہور(خصوصی رپورٹ)یونیورسٹی آف انجیئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی میں لاکھوں روپے کی بے ضا بطگیوں کا انکشاف ، یونیورسٹی ملازمین کی تنخواہوں میں سے لاکھوں روپے کا ہاﺅس رینٹ اور بجلی کے بلز منہا نہیں کئے گئے جس سے سرکاری خزانے کو اضافی بوجھ برداشت کرنا پڑا ۔ ذرائع کے مطابق ہایر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی سپیشل ڈیپارٹمنس کمیٹی کی کیٹنگ میں یہ معاملی زیر بحث آیا کہ یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی میں رہائش پذیر افسران و ملازمین سے ہاﺅس رینٹ اور بجلی کی بلز کی کتوتی نہیں کی گئی جس کی وجہ سے 3 لاکھ 80 ہزار 660روپے کا اضافی بوجھ سرکاری خزانے کو اٹھانا پڑا۔ اس پر یونیورسٹی کی جانب سے میٹنگ میں موقف اختیار کیا گیا کہ کل رقم میں سے 1لاکھ 30 ہزار اور 368 روپے وصول کر کے یونیورسٹی اکاﺅنٹ میں جمع کروائے جا چکے ہیں۔ کمیٹی نے اس جواب کو مسترد کر دیا اور ہدایات جاری کیں کمیٹی کو اگاہ کیا جائے جو ملازمین یونیورسٹی میں رہائش پذیر ہیں انکے لئے کونسی شرائط و ضوابط ہیں۔ اسکے علاوہ کمیٹی نے یونیورسٹی انتظامیہ کو بدایت جاری کیں کہ 1لاکھ 50 ہزار 352روپے کی بقایا رقم بھی ریکور کی جائے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain