اسلام آباد (ویب ڈیسک)حکومت پاکستان نے سعودی عرب کی درخواست پر جنرل(ر) راحیل شریف کوسعودی عسکری اتحادکی سربراہی کی اجازت دےدی ہے ¾ رسمی کارروائی باقی ہے ۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا کہ سابق آرمی چیف جنرل (ر) راحیل شریف کو سعودی عسکری اتحاد کی سربراہی کی اجازت کیلئے سعودی حکومت نے پاکستان سے تحریری اجازت مانگی تھی اور پاکستان نے سعودی حکومت کو تحریری طور پرآگاہ کردیا ہے کہ پاکستان کو معاملے پر کوئی اعتراض نہیں ہے اور اس سے متعلق اب صرف رسمی کارروائی باقی ہے تاہم ہمیں ابھی تک جنرل(ر) راحیل شریف کی طرف کوئی درخواست موصول نہیں ہوئی ہے۔یاد رہے کہ سعودی عرب نے مسلم ممالک کی افواج کیلئے سابق آرمی چیف جنرل(ر )راحیل شریف کو قیادت کرنے کی پیشکش کی تھی۔
