تازہ تر ین

امریکی ویزوں اور اسامہ بن لادن کی پاکستان میں موجودگی بارے حسین حقانی کے انکشافات

واشنگٹن (ویب ڈیسک)امریکہ میں تعینات سابق سفیر حسین حقانی نے کہا ہے کہ انہوں نے امریکی حکام کو ویزے جاری کرنے سے پہلے سفارت خانے میں موجود سول و عسکری ونگز سے مشاورت کی تھی۔نجی ٹی وی کے مطابق حسین حقانی نے یہ نہیں بتایا کہ انہوں نے حکومت کو بتائے بغیر ویزے جاری کیے یا نہیں تاہم انہوں نے یہ کہا کہ انہوں نے ویزا درخواستیں منظور کرنے سے قبل سفارت خانے میں موجود سیکیورٹی ذمہ داروں سے مشاورت کی تھی۔ ایک ای میل میں انہوں نے لکھا کہ میں وثوق سے کہتا ہوں کہ میرے دور میں واشنگٹن کے سفارت خانے نے کسی مجاز اتھارٹی کی اجازت کے بغیر ویزے جاری نہیں کیے۔سابق سفیر نے کہا کہ اصل مسئلہ امریکی عہدیداروں کو ویزوں کا اجراءنہیں بلکہ اسامہ بن لادن کی پاکستان میں موجودگی تھی۔انہوںنے کہاکہ میڈیا میں شائع ہونے والے خط سے ان کے اس مو¿قف جس میں انہوں نے یہ دعوے کیے تھے کہ امریکی عہدیداروں کو جاری کیے گئے ویزوں کی نظرثانی یا جانچ پڑتال میں سفارت خانے کا عسکری ونگ بھی ملوث ہوتا ہے، سمیت دیگر معاملات پر ان کی پوزیشن واضح ہوتی ہے۔حسین حقانی نے رائی کا پہاڑ بنانے والے لوگوں کو مشورہ دیا ہے کہ شخصیات پر الزام لگانا بند کرکے اداروں کی ناکامیوں کی جانچ پڑتال کریں۔خیال رہے کہ میڈیا میں افشا ہونے والی دستاویز دراصل سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کی پرنسپل سیکریٹری نرگس سیٹھی کے دستخط سے جاری ہونے والا وہ خط ہے جو اس وقت واشنگٹن کے سفارت خانے کو بھیجا گیا تھا، جس میں سفیر کو امریکی عہدیداروں کو اسلام آباد کی مشاورت کے بغیر ایک سال کی مدت تک ویزے جاری کرنے کا اختیار دیا گیا تھا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain