تازہ تر ین

پولیس اہلکاروں کے خوفناک روپ ، جان کر آپ بھی حیران ہونگے

کراچی (ویب ڈیسک)قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاروں نے قبضہ مافیا کا روپ دھار لیا ہے،حیدری پولیس اسٹیشن کی حدود میں پولیس اہلکار ہی دکانوں کی چھتوں پر قبضہ میں ملوث نکلے۔ تفصیلات کے مطابق حیدری پولیس اسٹیشن کے حدود میں واقع مارکیٹ کی چھت پر پولیس کے بعد اہلکاروں کے قبضے کے خلاف دکانداروں نے احتجاج کیا تھا جس کا پولیس کے اعلی حکام نے نوٹس لیا اور ایس ایچ او حیدری پولیس کو قبضہ کی گئی جگہ پر قائم دیواروں کو فوری گرانے کی ہدایت کی جس پر بعض حصوں کو منہدم تو کیا مگر مکمل طور دیوارں کو نہیں گرایا جا سکا جس کی وجہ سے غیر قانونی طور پرتعمیرکی گئی دیواریں اب بھی موجو د ہونے پر دکانداروں میں تشویش پائی جاتی ہے ۔دکانداروں کے مطا بق حیدری پولیس اسٹیشن کے بالمقابل دکانوں کی چھتوں پر پولیس اہلکاروں کے قبضے کے خلاف 8دکانوں کے مالکان نے لینڈ مافیا کے خلاف احتجاج کیا تھا اور کہا تھا کہ چھتوں پرغیر قانونی تعمیرات کے نتیجے میں نہ صرف دیوارو ں پر درڑایں پڑ گئی تھی بلکہ موجودہ عمارت مزید نئی تعمیرات کو برداشت کرنے کے قابل نہیں جس کے باعث پوری عمارت کے منہدم ہونے کا خدشہ بڑھ گیا تھا ۔ ڈی آئی جی ویسٹ نے اس معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ ایس ایس پی ،ڈی ایس پی اور ایس ایچ او کو معاملہ حل کرنے اور غیر قانونی تعمیرات کو فوری طور پر مہندم کرنے کی ہدایت جاری کی ۔ایک دکاندا ر نے بتایا کہ دکانوں کی چھتوں پر قبضے میں 4پولیس اہلکار اور تین بھائی ملوث ہیں جن میں اے ایس آئی کاشف اور شادمان بھی شامل ہیں جو ایس ایس پی زون ساﺅتھ کے گن مین بتائے جاتے ہیں مذکورہ پولیس اہلکار نہ صرف زمینوں پر قبضے میں ملوث ہیں بلکہ 2فلیٹ اور دیگر4دکانیں بھی غیر قانونی طور پر تعمیر کر رہے ہیں جبکہ پرانی دکانوں کے اوپر تیسرا فلیٹ بھی بنا رہے ہیں اور مزید8دکانو ں پر قبضے کا منصوبہ رکھتے ہیں،پولیس حکام ان تمام حالات سے واقف ہونے کے باوجود ان کے خلاف ایکشن لینے سے گریز کر رہے ہیں ۔دکاندارو ں کے مطابق پہلے ہی ان کی دکانوں کی حالت خستہ ہے اور چھت پرغیر قانونی تعمیرات کو توڑنے کیلئے نمائشی کارروائی کی گئی تاہم دکانوں کی چھت پر تین اطراف کی دیواریں اب بھی برقرار ہیں ۔اس ضمن میںحیدری پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او خالد کا کہنا تھا کہ غیر قانونی تعمیرات کے خلاف گذشتہ رات کارروائی کا آغاز ہو چکا ہے اور دیواروں کے کچھ حصے مہندم ہونے سے رہ گئے ہیں ان کا کہنا تھا کہ غیر قانونی تعمیرات دوبارہ نہیں کرنے دیں گے ۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain