تازہ تر ین

کولمبیا میں قدرتی آفت ، سینکڑوں لوگ ہلاک

کولمبیا (ویب ڈیسک)کولمبیا میں سیلاب اور مٹی کا تودا گرنے سے ہلاکتوں کی تعداد اڑھائی سو سے تجاوز کرگئی۔تفصیلات کے مطابق کو لمبیا کے صوبے پوٹومائیو کے شہرموکووا میں شدید بارشوں کے بعد مٹی کے تودے بستیوں پرقہر بن کر ٹوٹ پڑے دریائے پوٹومائیو میں آنے والے سیلاب سے صورتحال مزید گھمبیر ہوگئی بارش، لینڈ سلائیڈنگ اور سیلابی پانی نے کئی بستیاں اجاڑ کر رکھ دی ہیں عینی شاہدین اورزخمیوں کے مطابق ایک دم آنے والی قدرتی آفت کی وجہ سے لوگوں کو سنبھلنے کا موقع بھی نہیں مل سکا جس کی وجہ سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی۔
افسوس ناک حادثے کے بعد کولمبیا کے صدر نے ساڑھے تین لاکھ آبادی والے موکووا شہر میں ایمرجنسی نافذ کر دی ہے ،، متاثرہ علاقوں میں امدادی کام جاری ہیں اور شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے۔ فوج بھی سول انتظامیہ کے ساتھ امدادی کارروائیوں میں شانہ بشانہ شریک ہیں حکام کا کہنا ہے کہ ہلاکتوں اور زخمیوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain