تازہ تر ین

گورنر پنجاب سے ملاقات, کرپشن کے بت توڑنے کا عزم

لاہور (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ نوجوان نسل پاکستان کے تابناک مستقبل کی ضمانت ہے اورنوجوانوں کو جدےد علوم سے آراستہ کرنے کےلئے وسائل کی فراہمی قوم کے روشن مستقبل کےلئے سود مند سرماےہ کاری ہے اوراس مقصد کےلئے وسائل کی کمی نہےں آنے دےں گے۔پنجاب حکومت طلبا و طالبات کو چےنی زبان سےکھنے کےلئے چےن بھجوا رہی ہے اوران طلبا و طالبات کےلئے وسائل مہےا کرنا اخراجات نہےں بلکہ پاکستان کے روشن مستقبل پربہت بڑی سرماےہ کاری ہے کےونکہ پاکستان کا مستقبل انہی نوجوانوں سے جڑا ہوا ہے ۔وزےراعلیٰ محمد شہبازشرےف نے ان خےالات کا اظہار چےنی زبان سےکھنے کےلئے چےن جانے والے تےسرے بےچ کے طلباءکے وفد کےساتھ ملاقات کے دوران اپنے خطاب مےں کےا ۔ 39طلباءپرمشتمل وفد 13اپرےل کو چےنی زبان سےکھنے کےلئے لاہور سے چےن روانہ ہوگا۔وزےراعلیٰ شہبازشرےف نے چےنی زبان سےکھنے کے کورس کےلئے چےن جانے والے طلباءکو لےپ ٹاپ بھی دےئے۔چین کے قونصل جنرل لانگ ڈنگ بن بھی اس موقع پر موجود تھے -انہوں نے بھی طلباءمیں لیپ ٹاپ تقسیم کئے -وزےراعلیٰ نے اپنے خطاب مےں چےن جانے والے طلباءکو مبارکباد دےتے ہوئے کہا کہ آپ کا انتخاب سو فےصد مےرٹ پر کےاگےا ہے اورمےرٹ ہی پنجاب حکومت کا طرئہ امتےاز ہے ۔انہوںنے کہا کہ پاکستان اورچےن کی دوستی بے مثال ہے ۔پاکستان اورچےن کے تعلقات اقوام عالم کے دےگر ممالک کے تعلقات سے منفرد اورلازوال ہےں۔چےن معاشی ، تجارتی اوردےگرشعبوں مےں پاکستان مےں عظےم سرماےہ کاری کررہا ہے جس کی دنےا مےں کوئی مثال نہےں ۔چےن کی ےہ سرماےہ کاری کسی بھی ملک مےں کی جانے والی دنےا کی سب سے بڑی سرماےہ کاری ہے ۔سی پےک کے تحت چےن پاکستان مےں 51ارب ڈالر سے زائد کی سرماےہ کاری کررہا ہے جس مےں 36ارب ڈالر توانائی کے منصوبوں کےلئے ہےں۔حکومت مختلف ذرائع سے توانائی کے منصوبوں کو تےزی سے آگے بڑھارہی ہے تاہم جو لوگ پاکستان کی ترقی اورخوشحالی نہےں چاہتے وہ توانائی خصوصاً کوئلے سے بجلی پےدا کرنے والے منصوبے سے کےڑے نکال رہے ہےں ۔کوئلے سے بجلی پےدا کرنے کے پاور پلانٹ کےلئے سپر کرےٹےکل بوائلرز لگائے جارہے ہےں جو کہ بےن الاقوامی معےار کے ہےںاوراس منصوبے مےں ہر طرح کے ماحولےاتی سٹےنڈرز کا خےال رکھا گےا ہے جبکہ دوسری طرف امرےکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی کہا ہے کہ فوسل انرجی کو فروغ دےں گے اوروہ بھی کوئلے سے بجلی پےدا کرنے کی جانب جارہے ہےں،اسی طرح بھارت مےں کوئلے سے ہزاروں مےگاواٹ بجلی پےدا کی جارہی ہے اور ہمارے پاس تھر کول جےسے بہترےن ذخائر موجود ہےں،ہمےں ان سے فائدہ اٹھانا ہے نہ کہ ان کو بند کرنا ہے لےکن ہم نے ماحولےاتی چےلنجزکا خاص خےال رکھنا ہے اورکوئلے کے پاور پلانٹ مےں اس بات کو ےقےنی بناےا گےاہے ۔انہوںنے کہا کہ ہم 70برس سے ےہ کہتے آرہے ہےں کہ پاک چےن دوستی ہمالےہ سے بلند،سمندر سے گہری ،شہد سے مےٹھی اورفولاد سے زےادہ مضبوط ہے اورچےن نے اپنے عمل سے اس بات پر مہرثبت کردی ہے اور سی پےک کے ذرےعے ےہ کردکھاےا ہے۔ چےن کی پاکستان مےںسرماےہ کاری سے لاکھوں افراد کو ر وزگار ملے گا،معاشی ترقی ہوگی،خوشحالی آئے گی اورترقی کاپہےہ تےز ہوگا ،ےہ وہ تمام فوائد ہےں جن سے استفادہ کرنے کےلئے زبان پر عبور بہت ضروری ہے تاکہ ہم پاک چےن تعلقات مےں وسعت سے فائدہ حاصل کرسکےں ۔سی پےک کے منصوبوں سے استفادہ کرنے کےلئے چےنی زبان سےکھنا ضروری ہے ،اسی مقصد کو مدنظر رکھ کر وزےراعظم محمد نوازشرےف کی قےادت مےں پنجاب حکومت نے نوجوانوں کو چےنی زبان سےکھانے کےلئے چےن بھجوانے کا پروگرام بناےاہے،جس کے تحت اس وقت بےجنگ ےونےورسٹی مےں190طلباءو طالبات چےنی زبان سےکھ رہے ہےں اورمستقبل مےں اس پروگرام کے بے پناہ فوائد حاصل ہوں گے اورچےنی زبان سےکھ کر واپس آنے والے طلبا و طالبات اسلام آباد اوربےجنگ مےں اےک پل کا کردارادا کرےں گے۔پاکستان اورچےن کے درمےان سرماےہ کاری کو فروغ دےں گے اوراپنے ہنر کے ذرےعے سی پےک کی سرماےہ کاری مےں مزےد اضافہ کرےں گے۔انہوںنے کہا کہ جدےد ٹےکنالوجی کے ذرےعے اب فاصلے سمٹ گئے ہےں اور آپ بےجنگ مےں بےٹھ کر اپنے گھر والوں کے ساتھ ٹےکنالوجی کے ذرےعے باقاعدگی سے رابطے مےں رہ سکتے ہےں ۔انہوںنے کہا کہ تارےخ نے آپ کو اےک سنہری موقع عطا کےا ہے آپ نے اس موقع سے بھر پور فائدہ اٹھانا ہے کےونکہ آپ کا چناو¿صرف اورصرف مےرٹ پر کےاگےا ہے اور پنجاب مےں صرف مےرٹ ہی چلتا ہے اور مےرٹ ہی سکہ رائج الوقت ہے۔پنجاب مےں سفارش ،دھونس دھاندلی ،اقرباءپروری اورکرپشن کے بتوں کو توڑ دےاگےا ہے۔پنجاب حکومت مےرٹ پالےسی پر عمل پےرا ہے اور صوبے مےں کرپشن کی کوئی گنجائش نہےں۔پاکستان کی ترقی نہ چاہنے والے بلاجواز تنقےد کررہے ہےں ۔وزےراعلیٰ نے نوجوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ مےری آپ کو نصےحت ہے کہ آپ پاکستان کے سفےر ہےں اور آپ نے چےن مےں پاکستان کے سفےر بن کر ملک اورقوم کا نام روشن کرنا ہے ۔محنت ،دےانت اورامانت کے ساتھ وقت کی پابندی کرنی ہے ۔اپنے حسن اخلاق سے دل جےتنے ہےں اورمجھے ےقےن ہے کہ جس مےرٹ کی بنےاد پر آپ کا انتخاب ہوا ہے اسی مےرٹ کے تحت آپ اپنے کردارسے پاکستان کا نام روشن کرےںگے۔انہوںنے کہا کہ جو نوجوان چےنی زبان کے کورس مےں اچھے نمبر لےں گے انہےں واپسی پر خود بخود ملازمتےں ملےں گی اوراس سلسلے مےں ہم نے مکمل انتظام کرلےاہے ۔وزےراعلیٰ نے کہا کہ چےن جانے والے وفد مےں گلگت بلتستان اور بلوچستان کے بچے بھی شامل ہےں اور ہم نے خےبر پختونخواہ اور سندھ کے بچوں کو بھی دعوت دی ہے لےکن شاےد ا ن کے بچے نہےں آئے لےکن ےہ وفد بھی پاکستان کی جھلک لئے ہوئے ہے۔انہوںنے کہا کہ قومےںصرف محنت سے بنتی ہےں ،اس ضمن مےں کوئی مختصر راستہ نہےں ۔پاکستانی قوم کو آپ سے بہت امےد ےں وابستہ ہےں اور آپ نے ان امےدوں پر پورا اترنا ہے ۔آپ نے چےن مےں محنت،دےانت ،امانت ،اخلاق اوراپنے شعور کے جھنڈے گاڑنے ہےں ۔پنجاب حکومت مجموعی طورپر 500طلباءو طالبات کو چےنی زبان سےکھانے کےلئے چےن بھےج رہی ہے ۔انشاءاللہ وہ وقت بھی آئے گا جب ہم 5 ہزارطلبا و طالبات کو چےن بھجوائےں گے۔اےک سوال کے جواب مےں وزےراعلیٰ نے کہا کہ اس سے قبل کسی حکومت کو پانچ طلبا و طالبات کو بھی چےنی زبان سےکھانے چےن بھجوانے کی توفےق نہےں ہوئی بلکہ ماضی کے ادوار مےں وسائل پر بدترےن ڈاکہ زنی کی گئی۔ اگر ےہ ڈاکہ زنی نہ کی جاتی تو ےہ پروگرام کہےں پہلے شروع ہوجاتا۔انہوں نے کہا کہ چےنی زبان سےکھنے کے لئے چےن جانے والے طلباءو طالبات پر مجموعی طورپر 2ارب 28کروڑ روپے کی سرماےہ کاری کی جارہی ہے اورےہ وسائل پنجاب حکومت نے خود فراہم کےے ہےں جبکہ اےک بچے پر 45لاکھ روپے سرماےہ کاری ہورہی ہے ۔پاکستان جےسے غرےب ملک مےں چےرہ دستیوں کے باوجود ہم نے اپنے نوجوانوں کےلئے وسائل فراہم کےے ہےں اور آئندہ بھی انہےں بااختےار بنانے کےلئے وسائل فراہم کرےں گے۔ہم نے کسی سے قرض لےا ہے نہ امداد بلکہ تمام وسائل پنجاب حکومت نے فراہم کےے ہےں اور ےہ ہم اپنے مستقبل پر سرماےہ کاری کررہے ہےں ۔وسائل ہمےشہ موجود رہے ہےں تاہم وےژن اورعزم کی کمی رہی ہے ،اب وےژن بھی ہے اورعزم بھی اوروسائل بھی۔اےک اورسوال کے جواب مےں انہوںنے کہا کہ پاکستان کا نظام بدل رہا ہے ،خوشگوارتبدےلی آرہی ہے اور پاکستان آگے بڑھ رہا ہے ، جس کی گواہی اس ہال مےں بےٹھے مےرٹ پر منتخب ان بچوں کے دمکتے چہرے او رروشن اذہان دے رہے ہےں ۔ان نوجوانوں کے جذبے صادق ہےں اورمجھے ےقےن ہے کہ پاکستان آگے جائے گا ،عظےم ملک بنے گا،دکھ خوشےوں مےں ڈھل جائےں گے اورشومئی قسمت خوش قسمتی مےں بدل جائے گی۔وزےراعلیٰ نے کہا کہ اس وفد مےںبچےاں نظر نہےں آرہی حالانکہ وہ ہمےشہ بچوں سے آگے ہوتی ہےں۔انہوںنے متعلقہ حکام کو کہا کہ آئندہ چےنی زبان سےکھنے چےن جانے والے بےچ مےں بچےوں کو بھی اسی طرح شامل کےا جائے جس طرح پہلے دو بےچوں مےں شامل کےاگےاہے ۔صوبائی وزےر ہائر اےجوکےشن سےد رضا علی گےلانی نے بھی تقرےب سے خطاب کےا۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف اور گورنر پنجاب رفیق رجوانہ کے درمیان ملاقات ہوئی،جس مےںباہمی دلچسپی کے امور، امن عامہ کی صورتحال اور پنجاب میں ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیر اعلیٰ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لےگ(ن) کی حکومت نے گزشتہ چار برس کے دوران عوام کی بے لوث خدمت کی ہے اور عوام کو ریلیف کی فراہمی اورخدمت خلق ہمارا اوڑھنا بچھونا ہے۔موجود ہ حکومت دےہی اورشہری علاقوں کی ےکساں ترقی کی پالےسی پر عمل پےر اہے اورعوام کی فلاح و بہبود کیلئے صوبے میں اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبوں پر کام ہو رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ صوبے میں شفافیت، اعلیٰ معیار اور تیز رفتاری سے منصوبوں کی تکمیل کو فروغ دیا ہے۔جنوبی پنجاب کی ترقی اورخوشحالی دل و جان سے عزےز ہے اوراسی لئے جنوبی پنجاب کی ترقی وخوشحالی کےلئے اربوں روپے کے ترقےاتی پروگرام پر عملدر آمد کےا جارہا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پنجاب حکومت نے عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے موثر اقدامات اٹھائے ہیں۔ منصوبوں پر کام کرنے کے حوالے سے محنت، امانت، دیانت اور جہد مسلسل کی نئی تاریخ رقم ہو رہی ہے۔ ساہیوال کول پاور پلانٹ ریکارڈ مدت میں مکمل ہونے جا رہا ہے۔ اتنی گنجائش کے منصوبے اتنے کم وقت میں چین میں بھی مکمل نہیں ہوئے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ اس منصوبے کی تکمیل سے 1320میگا واٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل ہوگی اوریہ منصوبہ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ توانائی منصوبوں کی تکمیل سے ملک سے اندھیرے دور ہوں گے۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے وفاقی وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق نے ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں پاکستان اپنی کھوئی ہوئی منزل کی جانب بڑھ رہا ہے۔ چائنہ پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ پاکستان سمیت خطے کیلئے گیم چینجر ہے اور اس منصوبے نے معاشی و تجارتی ترقی کی نئی راہیں کھول دی ہیں جبکہ دیگر ممالک کی جانب سے سی پیک میں شمولیت میں دلچسپی خوش آئند ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے دوست سی پیک سے خوش ہیں جبکہ دشمن اس عظیم الشان سرمایہ کاری پیکیج سے پریشان ہے۔ تاریخ ساز سرمایہ کاری پیکیج سی پیک کے خلاف کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت کے ترقیاتی منصوبے شفافیت، معیار اور رفتار کا شاہکار ہیں اور ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت کو یقینی بنا کر اربوں روپے کے قومی وسائل بچائے گئے ہیں، کوئی مخالف بھی ہمارے منصوبوں کی شفافیت پر انگلی نہیں اٹھا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ دھرنوں اور لاک ڈاﺅن کے ذریعے پاکستان کی ترقی کے خلاف سازش کی گئی، تاہم باشعور عوام نے لاتعلق رہ کر اس سازش کو ناکام بنایا اورملک کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کے خلاف سازشیں کرنے والے بعض سیاسی عناصرآج تنہا ہو چکے ہیں اور باشعور عوام منفی سیاست سے لاتعلق ہوچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک دھرنوں یا احتجاج کے ذریعے نہیں بلکہ محنت، خدمت اور دیانت سے آگے بڑھتے ہیں اور پاکستان کے عوام صرف ترقی اور خوشحالی چاہتے ہیں۔ کسی کو عوامی خدمت کے سفر میں رخنہ نہیں ڈالنے دیں گے اور عوام سے کئے گئے وعدے پورے کریں گے۔ وفاقی وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قیادت خدمت اور محنت کی سیاست پر یقین رکھتی ہے۔ وزیراعلیٰ شہبازشریف پنجاب کی تعمیر و ترقی کے معمار ہیں اور صوبے میں شفافیت، میرٹ اور گڈگورننس کے فروغ کیلئے ان کی خدمات لائق تحسین ہیں۔ انہو ںنے کہا کہ پنجاب میں منصوبوں کی تیز رفتاری سے تکمیل کا چرچہ پوری دنیا میں ہے اور شہبازشریف کی غیرمعمولی انداز سے منصوبے مکمل کرنے کی رفتار ”پنجاب سپیڈ“ ضرب المثل بن چکی ہے۔صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق بھی اس موقع پر موجود تھے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے اقوام متحدہ کی امن کی سفےرمقررہونے پر ملالہ یوسف زئی کو مبارکباد دی ہے اور کہا ہے کہ ملالہ یوسف زئی کا اقوام متحدہ کی سب سے کم عمر سفےر امن مقرر ہوناپاکستان کےلئے اےک اعزازہے۔انہوںنے کہا کہ ملالہ ےوسف زئی جےسی باصلاحےت اوربہادر بےٹےاں پاکستان کا قابل فخر اثاثہ ہےںاور ملالہ یوسف زئی امن، حوصلے اور ثابت قدمی کی مثال ہے اور اس نے دنےا بھر مےںپاکستان کا نام روشن کےا ہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے سابق انسپکٹرجنرل پولیس پنجاب مشتاق احمد سکھیرا کے اعزاز میں الوداعی عشائیہ دیا گیا -وزیراعلی نے محکمہ پولیس کے لئے شاندار خدمات پرمشتاق احمد سکھیراکو خراج تحسین کرتے ہوئے کہاکہ مشتاق احمد سکھیرا نے احترام کے ساتھ محکمہ پولیس میں پیشہ ورانہ اندازمیں فرائض سرانجام دئےے اورپولیس افسر کی حیثیت سے ان کا کیرئیر شاندار رہاہے۔مشکل حالات میں بھی سابق انسپکٹرجنرل پولیس پنجاب نے تحمل کے فرائض اداکئے-محکمہ پولیس میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ذرےعے بہتری لانے کا کریڈ ٹ بھی انہی کو جاتاہے -انہوں نے کہاکہ پولیس فورس کی تربیت کے حوالے سے مشتاق احمد سکھیرا کی کارکردگی قابل تحسین ہے اور انسداد دہشت گردی فورس تشکیل دینے میں بھی انہوں نے کلیدی کردار ادا کیا-وہ پولیس میں میرٹ کو فروغ دینے کے لئے بھی سب سے آگے رہے-محکمہ پولیس کو جدید فورس بنانے کے لئے مشتاق سکھیرا کے دور میں بہت کام ہوا ہے تاہم عام آدمی کی توقعات پر پورا اترنے کے لئے محکمہ پولیس میں ابھی بھی بہت کچھ کرنا ہے-انہوں نے کہا کہ مشتاق سکھیرا ایک بہادر پولیس افسر ہیں اور انہوںنے شاندارکیرئیر گزارا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain