اسلام آباد(ویب ڈیسک) وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار اور چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے ہیں جس کے بعد میاں رضا ربانی نے بطور چیئرمین سینیٹ کام جاری رکھنے کی حامی بھرلی ہے۔تفصیلات کے مطابق چیئرمین سینیٹ اور وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار کے درمیان ہونے والے مذاکرات کامیاب ہوگئے ہیں اور میاں رضا ربانی نے بطور چیئرمین سینیٹ کام جاری رکھنے کی بھی حامی بھر لی ہے۔
ذرائع کے مطابق مذاکرات کے دوران وزیراعظم نے بھی رضا ربانی سے اسحاق ڈار کے ذریعے ٹٰیلی فونک رابطہ کیا ہے۔ وزیراعظم نے چیئرمین سینیٹ کو تحفضات دورکرنے کی بھی حامی بھری ہے۔ میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ میں چیئرمین سینیٹ کا مشکور ہوں جنہوں نے ہماری بات مان کر بطور چیئرمین کام جاری رکھنے کی حامی بھری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ چیئرمین سینیٹ نے پارلیمانی لیڈروں سے بھی رابطہ کیا ہے اور وہ پیر کو سینیٹ کا اجلاس بھی بلائیں گے۔