تازہ تر ین

مخالفین پاکستان کو ترقی کر تا دیکھ نہیں سکتے،وزیر اعظم نواز شریف

شیرگڑھ: وزیراعظم نواز شریف نے سیاسی مخالفین پر طنزو تنقید کے نشتر برساتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے نصیب میں لوگوں کی خدمت کرنا لکھا ہے، جبکہ مخالفین کے نصیب میں احتجاج کرنا اور سڑکیں ناپنا لکھا ہے۔اوکاڑہ کے علاقے شیر گڑھ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا، ‘ان کے نصیب میں احتجاج ہے اور ہمارے نصیب میں خدمت ہے، ہم سڑکیں بناتے جائیں گے اور یہ لوگ سڑکیں ناپتے رہیں گے’۔خطاب کے دوران اوکاڑہ کے قریب 100 دیہاتوں کے لیے گیس کی فراہمی کی غرض سے 50 کروڑ روپے فنڈز کا اعلان کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا، ‘کام پکا کرنا چاہیے، میں نے صرف اعلان نہیں کیا، بلکہ اس پر مہر لگائی ہے’۔وزیراعظم نے کہا ‘میری بہت خواہش تھی کہ میں یہاں آؤں اور وقت گزاروں، ابھی تو ابتداء ہے، آگے آگے دیکھیے ہوتا ہے کیا’، انھوں نے اس امید کا بھی اظہار کیا کہ وہ آئندہ بھی یہاں آئیں گے۔انھوں نے مخالفین پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا، ‘ہم کام کر رہے ہیں، فارغ نہیں بیٹھے، لیکن ہمارے مخالف ٹانگیں کھینچنے میں مصروف ہیں’۔ساتھ ہی ان کا کہنا تھا، ‘کام کرانا مہربانی نہیں، یہ آپ کا حق اور میرا فرض ہے’۔

اس سے قبل عبدالرزاق نیازی کو مسلم لیگ (ن) میں واپسی پر خوش آمدید کہتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا، ‘ہماری دوستی جس سے ہوتی ہے، زندگی بھر کے لیے رہتی ہے، ایک دفعہ کا دوست پھر زندگی بھر کا دوست’۔

وزیراعظم نے اس موقع پر علاقے کے بلدیاتی نمائندوں کے لیے بھی 50 کروڑ روپے گرانٹ کا اعلان کیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain