تازہ تر ین

وزیراعلیٰ پنجاب کا چودھری نثار سے رابطہ, اندرونی کہانی سامنے آگئی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے وزیر داخلہ چوہدری نثار سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا ہے اور نیوز لیکس پر اداروں کے مابین پیدا ہونے والے اختلافات بیان بازی کی بجائے ملاقات کرکے حل کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ حکومتی ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے چوہدری نثار علی خان کو ٹیلیفون کیا اور ڈان لیکس سے متعلق وزیراعظم آفس سے جاری ہونے والے حکم نامے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔جبکہ اس ہدایت نامے پر پاک فوج کی جانب سے آنے والے ردعمل پر بھی بات چیت کی گئی۔ ذرائع کے مطابق دونوں رہنماو¿ں نے وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات کرنے کا فیصلہ کیا جبکہ اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ عسکری قیادت کے تحفظات دور کرنے کیلئے براہ راست رابطہ کیا جائے گا اور مزید بیان بازی سے گریز کیا جائے گا۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain