تازہ تر ین

برآن اسٹرومین نے رومن رینز کو ایک بار پھر زخمی کر دیا

لاہور (ویب ڈیسک ) گزشتہ شب ڈبلیو ڈبلیو ای ایونٹ پے بیک میں رومن رینز ایک بار پھر برآن اسٹرومین کے ہاتھوں شدید زخمی ہوگئے ہیں۔ڈبلیو ڈبلیو ای کے اس ایونٹ میں رومن رینز کا سامنا برآن اسٹرومین سے ہوا جنھوں نے آسانی سے اس مقبول ریسلر کو ہرا دیا۔مگر بات یہی ختم نہیں ہوئی برآن اسٹرومین نے لوہے کی سیڑھی رومن رینز کے سینے پر دے ماری تھی جس کے بعد وہ رنگ میں خون کی الٹیاں کرنے لگے۔میچ میں کامیابی کے بعد بھی برآن اسٹرومین نے بیک اسٹیج رومن رینز پر حملہ کیا ہے جس کے بعد انہیں ایمبولینس میں ہسپتال منتقل کیا گیا۔اب کہا جارہا ہے کہ رومن رینز بری طرح زخمی ہونے کے بعد کچھ ہفتوں کے لیے ڈبلیو ڈبلیو ای سے دور ہوگئے ہیں۔
اس سے قبل اپریل کے شروع میں بھی منڈے نائٹ را میں برآن اسٹرومین نے رومن رینز پر اچانک حملہ کرکے انہیں زخمی کردیا تھا۔اس حملے کے باعث رومن رینز کو پسلیوں اور کندھے میں انجریز کا سامنا کرنا پڑا تھا۔توقع کی جارہی ہے کہ انجریز کے باعث رومن رینز اب کچھ عرصے تک ڈبلیو ڈبلیو ای رنگ میں ان ایکشن نظر نہیں آسکیں گے اور ان کی واپسی کب ہوتی ہے اس بارے میں ابھی کچھ کہنا ممکن ہے۔اس حوالے سے ابھی تک ڈبلیو ڈبلیو ای کی جانب سے بھی کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا ہے


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain