برج ٹاو¿ن (ویب ڈیسک) روسٹن چیز سینچری بنا کر نمایاں بلے باز رہے اور 131 رنز بنا کر آو¿ٹ ہوئے۔ دوسرے دن کے کھیل میں ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی صرف 26 رنز کا اضافہ کر سکے۔ پاکستانی ٹیم نے بغیر کسی نقصان کے اپنی پہلی سینچری مکمل کی۔کینسنگٹن اوول گراو¿نڈ میں کھیلے جا رہے پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 312 رنز بنا کر آو¿ٹ ہو گئی۔ پاکستانی ٹیم کی جانب سے اظہر علی اور احمد شہزاد نے اننگز کا آغاز کیا اور ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کے سکور کو آگے بڑھایا۔ میچ نے اس وقت دلچسپ صورتحال اختیار کر لی جب احمد شہزاد سٹمپ آو¿ٹ ہو گئے لیکن باو¿لر کی جانب سے نو بال کرنے کی وجہ سے ایمپائر نے انھیں ناٹ آو¿ٹ قرار دیدیا۔ پاکستان نے بغیر کسی نقصان کے 38ویں اوور میں اپنی پہلی سینچری مکمل کی۔
پہلے دن کھیل کے اختتام پر روسٹن چیز 131 جبکہ جیسن ہولڈر 58 رنز پر بیٹنگ کر رہے تھے۔ تاہم دوسرے دن کے کھیل کا ابھی آغاز ہی ہوا تھا کہ جیسن ہولڈر اپنے رنز میں بغیر کوئی اضافہ کیے بغیر کیچ آو¿ٹ ہو گئے۔ محمد عباس کی گیند پر وکٹ کیپر سرفراز احمد نے ان کا کیچ لیا۔ اس کے بعد گزشتہ روز وکٹ پر جم کر کھیل پیش کرنے والے روسٹن چیز بھی میدان میں نہ ٹھہر سکے اور کیچ آو¿ٹ ہو کر پویلین لوٹ گئے۔ محمد عامر کی گیند پر یونس خان نے ان کا کیچ لیا۔ ویسٹ انڈیز کی ٹیم کو نواں نقصان 312 کے سکور پر اٹھانا پڑا جب دویندرا بشو صرف 14 رنز بنا کر کیچ آو¿ٹ ہو گئے۔ یہ وکٹ بھی محمد عباس کے حصے میں آئی۔ ویسٹ انڈیز کے آخری کھلاڑی جوزف کو یاسر شاہ نے بولڈ کیا جنہوں نے صرف 8 رنز بنائے۔پاکستان کی جانب سے پہلی اننگز میں محمد عباس 4 وکٹیں حاصل کر کے کامیاب باو¿لر رہے جبکہ محمد عامر 3، یاسر شاہ 2 اور شاداب خان ایک وکٹ حاصل کر سکے۔
