ممبئی(شوبز ڈیسک )فیشن شو میں بالی ووڈ اسٹار پریانکا چوپڑا ریمپ پر نمودار ہوئیں تو حاضرین نے دل تھام لیے۔بھارتی شہر کولکتہ میں معروف ڈیزائنر نیتا لولا نے اپنے تیار کردہ ملبوسات کی نمائش کی۔نیتا لولا کے ڈیزائن میں فرنچ لیس سے مزین لہنگوں کو پسنددیدگی کی نگاہ سے دیکھا گیا۔ ماڈلز جب سیاہ، سبز، سفید، گرے اور دیگر خوبصورت رنگوں کے ملبوسات زیب تن کیے ریمپ پر نمودار ہویئں تو حاضرین نے بھرپور داد دی۔اس موقع پر پریانکا چوپڑا نے بھی ریمپ پر کیٹ واک کی۔ پریانکا سفید رنگ کا لباس زیب تن کیے ہوئے تھیں۔ جیسے دیکھ کر حاضرین نے دل کھول کر داد دی۔