ممبئی (شوبز ڈیسک) بھارتی اداکار عرفان خان نے کہا ہے کہ سونو نگم کے معاملے میں بولنا خطرے سے خالی نہیں ہے۔یاد رہے کہ حال ہی میں اذان کے حوالے سے گلوکار سونو نگم کے بیانات سے ملک میں ایک تنازع اٹھ گیا تھا۔عرفان خان کا کہنا تھا کہ میں اس معاملے پر بات اس لیے نہیں کرنا چاہتا کیونکہ مجھے نہیں پتہ کہ یہ کس طرح پیش کرے گا۔مجھے ایک پلیٹ فارم دو جہاں اس معاملے پر بحث ہو سکے پھر میں اپنے خیالات سامنے رکھوں گا۔ مجھے پتا نہیں ہے سونو نگم نے کیا کہا ہے اور ان کی بات کو کیسے پیش کیا گیا ہے تو اس معاملے پر بات کرنا خطرے سے خالی نہیں ہے۔ان کا خیال ہے کہ کسی دوسرے کی طرف سے بتایا گیا مذہب کوئی مذہب نہیں ہوتا اور جو ایمان لائے وہ صرف اپنی تسلی کے لیے مانتے ہیں۔عرفان خان کا کہنا تھا کہ ہر مذہب میں موت کے بعد کی کہانی بتائی گئی ہے اور ہر مذہبی شخص کو لگتا ہے کہ اس کے مذہب نے صحیح کہا ہے تو دیکھ لیجیے دنیا کتنے بڑے بہکاوے میں جی رہی ہے۔”لائف آفپائی“،”انفرنو“، ”دی امیزنگ سائڈر مین“ جیسی ہالی وڈ فلموں میں کام کرنے والے عرفان خان کا کہنا ہے کہ ہالی وڈ فلموں میں بالی وڈ فلموں کے مقابلے پیسے کم ملتے ہیں۔