تازہ تر ین

پاک افغان بارڈر پر فیلگ میٹنگ : دونوں ممالک کی جیولوجکل ٹیموں کی سروے رپورٹ اسلام آباد اور کابل بھجوانے کا فیصلہ

چمن(ویب ڈیسک) چمن بارڈر پر تیسرے روز بھی پاک افغان کشیدگی برقرار اور باب دوستی بند رہا، فوجی حکام کی فلیگ میٹنگ میں سرحد کی جغرافیائی حدود کا تعین کرنے پر اتفاق کر لیا گیا جس کے بعد دونوں ملکوں کی جیولوجکل ٹیموں نے متاثرہ علاقے کا سروے مکمل کر لیا، جغرافیائی حدود کا تعین رپورٹس کی منظوری کے بعد کیا جائے گا۔ باب دوستی پر پاک افغان فوجی حکام کی فلیگ میٹنگ میں سرحد کی جغرافیائی حدود کا تعین کرنے پر اتفاق کر لیا گیا اور طے پایا کہ نقشوں اور گوگل ارتھ کی مدد سے سرحد کا تعین کیا جائے گا۔فلیگ میٹنگ کے بعد دونوں ملکوں کی جیولوجیکل سروے ٹیموں نے متاثرہ علاقے کا سروے کیا۔
پاکستانی حکام نے دیہات کلی لقمان، کلی جہانگیر اور گلدار باغیچہ کو پاکستانی علاقہ قرار دیا اور افغان حکام کو ان دیہات میں 1998ئ کی مردم شماری، ترقیاتی کاموں اور مقامی لوگوں کے شناختی کارڈز پر مشتمل دستاویزات پیش کیں۔ ٹیمیں اپنی رپورٹ اسلام آباد اور کابل ارسال کریں گی۔ جغرافیائی حدود کا تعین رپورٹس کی منظوری کے بعد کیا جائے گا۔ دوسری طرف افغان فورسز کی جارحیت کے بعد پرانا چمن میں متاثرین کے لئے دو ہزار خیموں پر مشتمل بستی قائم کر دی گئی ہے۔ ایم ڈی اے کی جانب سے متاثرین میں امدادی اشیائ بھی تقسیم کی گئیں۔ دیہات سے پانچ ہزار خاندانوں نے نقل مقانی کی۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain