تازہ تر ین

پاکستان کا جیتنے کیلئے ویسٹ انڈیز کو 304 رنز کا ہدف

ڈومینیکا(ویب ڈیسک ) پاکستان نے ڈومینیکا ٹیسٹ کی دوسری اننگز 174 رنز پر ڈکلئیر کردی جس کے بعد میزبان ٹیم کو جیت کے لئے 304  رنز کا ہدف ملا ہے۔ڈومینیکا میں جاری تیسرے اور فیصلہ کن ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں پاکستان کی بیٹنگ لائن بری طرح ناکام ہوئی، اوپننگ بلے باز اور مڈل آرڈر کی جانب سے مایوس کن کارکردگی پیش کی گئی تاہم محمد عامر اور یاسر شاہ کی 61 رنز کی شراکت نے اننگز میں جان ڈالی اور قومی ٹیم نے 8 وکٹوں کے نقصان پر 174 رنز پر اننگز ڈکلئیر کی جس کے بعد میزبان ٹیم کو جیت کے لئے 304 رنز کا ہدف ملا۔ پاکستان کی جانب سے یاسر شاہ نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 38 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی جب کہ حسن علی نے بھی 15 رنز بنائے اور آؤٹ نہیں ہوئے۔گرین کیپس کی جانب سے ابتدائی 7 بلے باز محض 95 کے مجموعی اسکور پر پویلین لوٹ گئے تھے۔ کیرئیر کا آخری ٹیسٹ کھیلنے والے کپتان مصباح الحق اور مایہ ناز بلے باز یونس خان بالترتیب 2 اور 35 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جب کہ اظہرعلی 3، شان مسعود 21 اور بابراعظم ایک مرتبہ پھر ناکام رہے اور کھاتہ کھولے بغیر پویلین لوٹے۔ وکٹ کیپبر بلے باز سرفراز احمد کی اننگز کا خاتمہ 4 اور اسد شفیق 13 رنز کے مہمان بنے جب کہ محمد عامر نے شاندار 27 رنز بنائے۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے الزیری جوزیف نے 3، شینن گیبرئیل اور دوندرا بشو نے 2،2 جب کہ روسٹن چیز نے ایک وکٹ حاصل کی۔اس سے قبل چوتھے روز میزبان ویسٹ انڈیز نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 218 رنز سے اپنی نامکمل اننگز کا آغاز کیا تو شین ڈورچ 20 اور کپتان جیسن ہولڈر11 رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے لیکن مجموعی اسکور پر کوئی اضافہ کئے بغیر ڈورچ محمد عامر کا شکار بن گئے جس کے بعد محمد عباس ویسٹ انڈین بلے بازوں پر قہر بن کر ٹوٹے اور ایک کے بعد ایک وکٹ لیتے چلے گئے۔ دوندرا بشو، الزیری جوزیف اور شینن گیبرئیل بغیر کوئی رنز بنائے محمد عباس کا شکار بنے جب کہ پوری ٹیم 247 رنز پر پویلین لوٹ گئی جس کے بعد مہمان ٹیم کو 129 رنز کی برتری حاصل ہوئی۔ پاکستان کی جانب سے محمد عباس نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5، یاسرشاہ نے 3، محمد عامر اور اظہرعلی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain