تازہ تر ین

پی ایس پی رہنماﺅں کی رہائی, نیا پلان سامنے لانے کا اعلان

کراچی(ویب ڈیسک) پاک سرزمین پارٹی کے ملین مارچ پر پولیس کی شیلنگ کے بعد مصطفیٰ کمال سمیت دیگر رہنماو¿ں کی گرفتاری کے بعد پولیس نے انہیں رہا کردیا۔پاک سرزمین پارٹی کا 16 مطالبات کے حق میں ملین مارچ شارع فیصل پر رواں دواں تھا کہ ایف ٹی سی کے قریب پولیس نے کارواں کو ا?گے جانے سے روکنے کے لئے رکاوٹیں کھڑی کیں تاہم شرکا نے آگے بڑھنے کی کوشش کی تو پولیس نے آنسو گیس کی شیلنگ اور لاٹھی چارج شروع کردیا جب کہ اہلکاروں نے پی ایس پی کے سربراہ مصطفیٰ کمال اور رضا ہارون، ڈاکٹرصغیر سمیت دیگر رہنماو¿ں و کارکنان کو گرفتار کرتے ہوئے تھانے منتقل کیا۔پولیس نے مصطفیٰ کمال اور دیگر پارٹی رہنماو¿ں کو کلا کوٹ تھانے منتقل کیا جہاں کچھ ہی دیر بعد کارکنان کی بڑی تعداد جمع ہوگئی تاہم پولیس نے پی ایس پی رہنماو¿ں کو چند گھنٹے تھانے میں رکھنے کے بعد انہیں رہا کردیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain