لاہور (خصوصی رپورٹ) صوبائی دارالحکومت میں سخت پابندی کے باوجود درجنوں موٹرسائیکل سوار منچلے نوجوان شاہراہوں پر ون ویلنگ اور ریس لگاتے رہے۔ اب نوجوانوں کے ساتھ خوبرو لڑکیاں بھی موٹرسائیکلوں پر بیٹھی دکھائی دیتی ہیں۔ ان لڑکے‘ لڑکیوں کے بارے میں ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ امیر گھروں سے تعلق رکھنے والے ہیں جو ہیوی بائیکس پر سوار ہو کر ریسیں لگاتے ہیں اور سرعام شراب نوشی اور بیئر پیتے دکھائی دیتے ہیں۔ یہ نوجوان نشہ میں دھت ہو کر لاکھوں روپے کی شرطیں لگا کر موٹرسائیکلوں پر ریسیں لگاتے ہیں۔ ایسے گروپ لبرٹی مارکیٹ‘ مین بلیوارڈ گلبرگ‘ ڈیفنس‘ ماڈل ٹاﺅن کے علاقوں میں گھومتے دکھائی دیتے ہیں جبکہ ان ویلروں میں متعدد نوجوان فیملیز اور خواتین سے پرس چھین کر فرار ہو جاتے ہیں۔ اس سلسلہ میں متعدد ایس ایچ اوز کا کہنا ہے کہ ون ویلروں کو پکڑ کر حوالات میں بند کیا جاتا ہے مگر وہ اگلے روز ہی عدالت سے ضمانت کرانے کے بعد پھر سے جان لیوا کھیل شروع کر دیتے ہیں۔
ون ویلر





































