تازہ تر ین

شعیب ملک ،حفیظ سمیت 7قومی کھلاڑیو ں بارے اہم خبر

لاہور(ویب ڈیسک)کالی آندھی کو دھول چٹانے کے بعد شاہینوں نے چیمپنز ٹرافی پر نظریں جمالی ہیں۔شعیب ملک اور محمد حفیظ سمیت سات قومی کرکٹرز چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کے لیے لاہور ائیر پورٹ سے لندن روانہ ہوگئے ہیں۔ون ڈے سکواڈ کے باقی کھلاڑی ویسٹ انڈیز سے برطانیہ کے لیے اڑان بھریں گے۔گزشتہ روزچیمپئنز ٹرافی میں شرکت کے لیے شعیب ملک،عماد وسیم،محمد حفیظ،عمر اکمل،جنید خان،فخر زمان اور فہیم اشرف لاہور سے لندن روانہ ہوئے،قومی اوپنر احمد شہزاد نجی مصروفیات کے باعث 18مئی کو لندن میں ٹیم کو جوائن کریں گے۔کپتان سرفراز احمد سمیت 8کھلاڑی ویسٹ انڈیز سے انگلینڈ پہنچیں گے جبکہ مصباح الحق اور دیگر کھلاڑی پاکستان آجائیں گے۔ یونس خان 6دن لندن میں قیام کریں گے۔پرنس آف ویلزکل( جمعرات کو )لندن کے اوول گراﺅنڈ پر آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی لانچنگ تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے۔ پرنس اوول کی پچ پر ٹورنامنٹ میں شریک 8ٹیموں کے کھلاڑیوں سے ملیں گے اور ٹورنامنٹ کا با ضابطہ افتتاح کریں گے۔ قومی ٹیم 27 مئی کو بنگلہ دیش کے ساتھ پریکٹس میچ کھیلے گی، جبکہ 28مئی کو دوسرا پریکٹس میچ آسٹریلیا سے ہوگا۔ٹورنامنٹ میں پاکستان کا پہلا میچ 4جون کو روایتی حریف بھارت کے ساتھ ہوگا، جبکہ 7جون کو جنوبی افریقہ اور 12جون کو سری لنکا کے ساتھ لیگ میچز ہونگے ۔ایونٹ کے آغاز سے قبل سرفرازالیون کا دس روزہ تربیتی کیمپ برمنگھم میں لگے گا۔چیمپئنز ٹرافی یکم سے اٹھارہ جون تک انگلینڈ میں ہوگی،روایتی حریف چار جون کو برمنگھم میں مدمقابل آئیں گے،بڑے میچ کے ٹکٹ پہلے ہی فروخت ہوچکے ہیں،پاکستان کو پول میچز میں سری لنکا اور ساوتھ افریقہ کا چیلنج بھی درپیش ہوگا،شاہینوں کی اونچی اڑان ورلڈ کپ میں براہ راست رسائی کو یقینی بنا دے گی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain